قذافی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی داد ملنے پر ہاشم آملہ حیران

naveed

Chief Minister (5k+ posts)

172775_7631373_updates.jpg


لاہور: ایسا بہت کم ہی ہوتا ہے کہ میزبان ٹیم کے تماشائی مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کا نام پکارے اور ان کو اپنی ہی ٹیم کے خلاف داد دیں۔ لیکن قذافی اسٹیڈیم میں ورلڈ الیون کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں تماشائیوں نے ایسا ہی کیا اور یہ رن مشین ہاشم آملہ کے لیے بھی ایک حیران کن بات تھی۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا: ’میں نے ایسا تجربہ پہلے کبھی نہیں کیا۔ میرے خیال میں میچ کے کسی نہ کسی حصے میں تماشائیوں کی جانب سے کھلاڑیوں کا نام پکارا گیا جو کہ ایک حیران کن بات تھی۔ شائقین کی سپورٹ زبردست رہی ہے۔

آملہ ان کرکٹرز میں شامل ہیں جو ان دنوں پاکستان کے دورے پر لاہور میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے میں مصروف ہیں۔ جنوبی افریقی کھلاڑی نے پاکستان کے خلاف شاندار اننگز کھیلی اور میچ کو پاکستان کی گرفت سے دور کردیا تاہم اس کے باوجود قذافی اسٹیڈیم کے تماشائی انہیں سپورٹ کرتے رہے۔

اپنی اننگز کے دوران آملہ نے دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 72 رنز بناکر ورلڈ الیون کی پاکستان کے خلاف سات وکٹوں سے فتح کو یقینی بنایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دورے پر ان کا تجربہ بہترین رہا ہے اور وہ یہ بات تمام ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کی طرف سے کررہے ہیں۔سابق جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ عوام کی جانب سے مہمان نوازی بہترین رہی ہے اور وہ پاکستان کے دورے پر آنے کے اپنے فیصلے پر خوش ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنے بورڈ کے ساتھ دورہ پاکستان کے حوالے سے تجربہ شیئر کریں گے تاہم قومی ٹیم کا دورہ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ بورڈ کے ہاتھ میں ہے۔پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا۔ سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔

Source
 

Zamaray Khan

Chief Minister (5k+ posts)
Amla has huge fan following in Pakistan because he is a Muslim and a great player too. Had he was not Muslim i do not think he would have had the same support
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
!عمران طاہر سوچتا ہو گا میں پاکستانی نا ہوتا
 

Mohan

Senator (1k+ posts)
Amla has huge fan following in Pakistan because he is a Muslim and a great player too. Had he was not Muslim i do not think he would have had the same support
True ! very true. Most pakistani don't know that Amla is Indian origin and from My city Surat, Gujarat. His parents are big supporter of Modi.
[h=2]Personal life[edit][/h]

Amla at fielding practice, Adelaide Oval, January 2009​

Born to a South African Muslim Ansari family which has its roots in Gujarat, India,[SUP][5][/SUP][SUP][6][/SUP] Amla is a devout Muslim.[SUP][7][/SUP] He was reared in a middle-class home and sent to the highly regarded Durban High School, which is also the alma mater of Lance Klusener and Barry Richards.
His elder brother, Ahmed Amla, was also a professional cricketer. He made his debut two years earlier than Hashim, and they played together for a time at the Dolphins.[SUP][8][/SUP][SUP][9][/SUP]
Hashim married Sumaiyah and they have two children, a son born in 2012 and the second in 2013.[SUP][10][/SUP]
 

fnaeem

Senator (1k+ posts)
yah just because he is gujrati, he supports modi. just like all the infants and people killed in godra riots support modi. what logic.
 

Back
Top