
سینئر اداکار و ہدایت کار یاسر نواز نےحکومت سے انوکھی قانون سازی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا قانون بنایا جائے جس کے تحت بیوی کو ہر15 سال بعد شوہر کی نئی شادی کروانی چاہیے یا اسے جیل بھیج دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق اداکار و ہدایت کار یاسر نواز اپنی اہلیہ مشہور ہوسٹ اور اداکارہ ندایاسر اور بھائی دانش نواز کے ہمراہ ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے اور ازدواجی زندگی سے لے کر زندگی کے ہر پہلو پر کھل کر گفتگو کی۔
پروگرام کے دوران یاسر نواز نے دوسری شادی سے متعلق گفتگو کے دوران کہا کہ دوسری شادی کیوں نہیں ہونی چاہیے؟ میرا مطالبہ ہے کہ حکومت ایسا قانون سازی کرے جس کے تحت ہر بیوی کو 15 سال بعد اپنے شوہر کی دوسری شادی کروانی ہوگی اگر کوئی بیوی اس قانون کی پابندی نا کرے تو اس کو جرم میں خاتون کو جیل بھیج دینا چاہیے۔
یاسر نواز کی اہلیہ نے اس گفتگو پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو گرجتے ہیں وہ برستے ہیں، یاسر نواز تو اپنے ہر انٹرویو میں ایسی ہی باتیں کرتے ہیں۔
اس دوران یاسر نواز نے شادی شدہ افراد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شادی میں ایک وقت ایساآتا ہے جب گھروں میں میاں بیوی الگ الگ کمروں میں سونے لگ جاتے ہیں، میرے نزدیک یہ غلط ہے، کسی کا شریک حیات خراٹے لیتا ہو یا لڑائی کرتا ہو اس سے الگ نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ساتھ سوئیں گے تو آپ کا رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔ یاسر کی اس بات پر دانش اور میزبان مانی نے کبھی کبھی اہلیہ سے الگ ہوکر سونے کا اعتراف کیا اور دانش نواز نے کہا کہ رات کو ٹی وی دیکھنے کیلئے کبھی کبھی اہلیہ سے الگ سونا پڑجاتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11yasirnawaajjdjkdjkd.png