
آج سپریم کورٹ بار کے صدر اور وکیل کو چیف جسٹس نے ٹف ٹائم دیا اور متعدد مواقع پر عابدزبیری کو ڈانٹ پلاتے رہے، عابدزبیری نے جیسے ہی دلائل شروع کرتے ہوئے کہا کہ میں بڑے ادب سے اپنے دلائل دینا چاہتا ہوں۔
اس پر چیف جسٹس نے جواب دیا کہ آپ بڑے ادب کو چھوڑیں،دلائل دیں
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ پ نے شروع میں پارلیمان کی نیت پر حملہ کیا، میں کہتا ہوں پارلیمان کی نیت اچھی ہے، پارلیمنٹ کچھ اچھا کرنا چاہتی ہے تواس کو کچلنا کیوں چاہتے ہیں؟
چیف جسٹس عابدزبیری کو تحریک انصاف کا وکیل سمجھ کر باربار ٹوکتے رہے اور کہتے رہے کہ آپ دلائل ختم کردیں بعدازاں چیف جسٹس پاکستان نے عابد زبیری سے استفسار کیا کہ آپ پی ٹی آئی کی نمائندگی کر رہے ہیں؟
جس پر عابدزبیری نے کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو نوٹس کیا گیا جس کے تحت پیش ہوا ہوں
صحافی راجہ محسن اعجاز نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ چیف جسٹس کی وکلاء کی سب سے بڑی تنظیم سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کو ایک سیاسی جماعت ( تحریک انصاف) سے جوڑنے کی کوشش انتہائی نامناسب ہے
https://twitter.com/x/status/1711252426160816316
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ حضرات قائد ایوان شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض والے ایوان کو آئین ، بنیادی حقوق سمیت ہر چیز سے مقدم سمجھتے ہیں
https://twitter.com/x/status/1711260443832983864
زبیر علی خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بار کے نمائندہ وکیل عابد زبیری کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسی پی ٹی آئی کے وکیل سمجھتے رہے۔ دلائل تقریبا ختم ہو گئے تو حضرت کو بتایا گیا کہ میں سپریم کورٹ بار کا وکیل ہوں کسی سیاسی جماعت کا نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1711251934903246909
پی ٹی آئی کا وکیل سمجھنے پر سعید عمران نے کہا کہ اگر عابد زبیری یہ کہہ دیتے کہ چیف جسٹس صاحب کیا آپ پی ڈی ایم کی نمائندگی کر رہے ہیں تو پھر چیف جسٹس کیا کرتے؟
https://twitter.com/x/status/1711253623760367822
صحافی بشارت راجہ نے کہا کہ قاضی القضاء کا عابد زبیری سے استفسار کہ کیا آپ پی ٹی آئی کی نمائندگی کر رہے ہیں جس پر عابد زبیری نے کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو نوٹس کیا گیا جس کے تحت پیش ہوا ہوں پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر دلائل دے چکے ہیں قاضی القضاء پی ٹی آئی فوبیا کا شکار ہو گئے ہیں حد ہے ویسے
https://twitter.com/x/status/1711255497909608641
صحافی عدنان عادل نے کہا کہ با ریش بھائی جان کی سیاسی وابستگی اور تعصب بالکل واضح ہے۔
https://twitter.com/x/status/1711270672482046154
ایڈوکیٹ عبدالغفار نے کہا کہ مائی لارڈ کو وکلاء اور اپنے ساتھیوں کیساتھ رویہ پر نظرثانی کرنا ہو گی چونکہ سینئر وکلاء میں تشویش بڑھ رہی ہے کہیں بائیکاٹ نہ شروع ہو جائے۔
https://twitter.com/x/status/1711295521418359048
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/abdih1h11i1.jpg
Last edited: