
پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی سے منسوب کرکے فوج مخالف جعلی سوشل مہم اور پراپیگنڈے کا پول کھول دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے منسوب کرکے سوشل میڈیا پر کئی روز سے فوج مخالف مہم اور پراپیگنڈہ کیا جارہا تھا اور اس کیلئے جعلی ویڈیوز، ہیش ٹیگز اور دیگر مواد شیئر کیا جارہا تھا،اس سوشل میڈیا پراپیگنڈے کے ذریعے شر پسند عناصر یہ تاثر دینے کی کوشش کررہے تھے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں فوج مخالف جذبات کوابھارنے کی کوشش کررہی ہے۔
تاہم حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے جس کا پول خود پاکستان تحریک انصاف نے کھول دیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل پیج سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی جعلی اور اصلی ویڈیوز شیئر کی جس سے حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔
یہ ویڈیو عمران خان کی موجودگی میں لگائے جانے والے نعرے بازی کی ہے جسے شرپسند عناصر نے کمال خوبصورتی سے ایڈٹ کرکے اس میں فوج مخالف نعروں کی آڈیو شامل کی ، سادہ لوح عوام یہ ویڈیو دیکھ کر ایسا ہی سمجھیں گے کہ جیسے اس تقریب میں عمران خان کی موجودگی میں فوج اور فوجی قیادت کے خلاف نعرے بازی ہورہی ہے۔
جبکہ اصلی ویڈیو دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان اداروں کے خلاف نعرے بازی نہیں بلکہ"انقلا ب صرف انتخاب" کے نعرے لگاتے نظر آرہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1540679053342113793
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اس ویڈیو کی حقیقت سامنے رکھتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شرپسند عناصر ایک منظم طریقہ سے جعلی ویڈیوز اور جعلی HTs کے ذریعے کیمپین کر رہےتاکہ پی ٹی آئی کو ایک انتہاپسند جماعت کے طور پر پیش کیا جائے۔سپورٹرز اس منظم کیمپین پر نظر رکھیں اور شر پسند اکاؤنٹس کو اپنی صفوں میں مت گسنے دیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12ptivspropagnavisedo.jpg