
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جعلی اکاؤنٹس ہوشیار رہیں، کہیں کسی جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے انتشار نہ پھیلا جارہاہے، عوام کو لمحہ بہ لمحہ بڑی بڑی خبروں سے آگاہ کرنے والے سینیئر صحافی ارشاد بھٹی کا بھی جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سامنے آگیا ہے جن کے ٹویٹ سے ایک طوفان کھڑا ہوگیا۔
ارشاد بھٹی نے اپنے نام سےمنسوب جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کئے گئے ٹوئٹس کے اسکرین شارٹس بھی شیئر کیے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ حیرت ہے پاکستانیو ایک فیک اکاؤنٹ کے بھی پچپن ہزار فالورز؟
ارشار بھٹی نے مزید لکھا کہ مُشتری ہوشیار باش۔۔ یہ میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں اور نہ یہ میں نے کہا ہے یہ کوئی جعلی صاحب میرے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنا کر جعلسازی کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1459088871078211593
ارشاد بھٹی کے نام سے منسوب فیک اکاؤنٹ سے قومی ٹیم پر تنقید کی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ ہماری کرکٹ ٹیم ایک مدرسہ بن کر رہ گئی ہے، جو کھلاڑی جاتا ہے وہ لیجنڈبن کر نہ آئے لیکن مولوی بن کر ضرور نکلتا ہے۔سعید انور، ثقلین مشتاق سمیت ڈھیر لگی ہے، پی سی کو بی کو دیکھنا چاہئے کہ ایسا کیا ہے ٹیم میں کہ مذہبی رحجان بڑھ رہاہے۔

ان جعلی ٹوئٹس پر ارشاد بھٹی خود بتانے پر مجبور ہوگئے کہ ان کے نام سےمنسوب اکاؤنٹ جعلی ہے۔