
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وصول کی جانے والی اضافی رقم کو سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کا حصہ بتایا گیا ہے: ذرائع
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے رواں سال میں مارچ سے اکتوبر کے درمیان ملک بھر کے بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے بلوں میں اضافی چارجز 14 روپے 34 پیسے وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو وزارت توانائی کی طرف سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وصول کی جانے والی اضافی رقم کو سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کا حصہ بتایا گیا ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جون جولائی 2022ء کے مؤخرکردہ بقایاجات کی وصولی کے لیے وفاقی حکومت کی طرف سے باقاعدہ درخواست بھی دائر کر دی گئی ہے جس پر سماعت آئندہ ماہ 2 مارچ کو ہوگی۔وفاقی حکومت کی طرف سے بجلی صارفین سے بقایا جات آئندہ 8 مہینوں میں وصول کرنے کا کہا گیا ہے جس سے بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ایک یونٹ پر 14 روپے 24 یونٹ زیادہ ادا کرنے پڑیں گے۔
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں یکم مارچ سے اضافی رقوم وصول کرنے کے لیے نیپرا سے منظوری لی جائے گی۔ حکومت کی طرف سے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین سے 10 روپے 34 پیسے فی یونٹ، زرعی صارفین سے سرچارج کی مد میں 8 ماہ کے دوران 9 روپے 90 پیسے جبکہ 201 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین سے 8 مہینوں کے دوران 14 روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے۔
علاوہ ازیں کراچی کے شہریوں کو 8 ماہ کے دوران 13 روپے 87 پیسے فی یونٹ اضافی ادا کرنے ہوں گے جبکہ مارچ سے اکتوبر کےدوران 50 پیسے سے 3 روپے فی یونٹ تک سرچارج عائد کیے جانے کا امکان ہے۔وفاقی حکومت کی طرف سے درخواست کی گئی ہے کہ مقررہ مہینوں میں ہی موخر کردہ وصولیاں کو حاصل کیا جائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/wapda-price-flp.jpg