
لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے بجلی کے بلوں پر بڑا ریلیف دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی معطل کردی۔
راولپنڈی بینچ کے جسٹس جوادالحسن نے ٹیکس معطل کرکے آئیسکو سربراہ کو 15 ستمبرکو طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے بجلی صارفین کے حق میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی معافی 200 یونٹ کے بجائے تمام صارفین کو دی جائے۔
اس کے علاوہ عدالت نے واپڈا اور نیپرا کو ٹیکس وصولی سے روک کر آئندہ تاریخ پر جواب طلب کرلیا۔
یاد رہے کہ دورہ قطر کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے بھی بجلی صارفین کو ایف پی سی کی مد میں ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bill-bijli-court-shehbaz.jpg
Last edited: