فیصل چوہدری نے اپنے بھائی فواد چوہدری کے الزامات کی تردید کردی
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جیل میں موجودہ لیڈرشپ کی وجہ سے نہیں بلکہ کچھ ظالم طاقتوں کی وجہ سے ہیں عمران خان پر سب جھوٹ کیس ہیں عمران خان اگر آج باہر آنا چاہیں تو ابھی آ سکتے ہیں لیکن وہ کسی ڈیل کے زریعے کبھی نہیں آئیں گے
https://twitter.com/x/status/1892311635575890305
فیصل چوہدری نے ایک اور ٹاک شو میں کہا کہ مریم نواز کسی کی کیا سگی ہوں گی وہ اپنے باپ کی سگی نہیں ہے تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے باپ کو کھڈے لائن لگا دیا صرف اپنی سیاست چمکانے کے لیے یہ ان پڑھ خاندان ہے ان کے گھر میں کبھی کسی نے کتاب نہیں دیکھی
https://twitter.com/x/status/1892405359123255404
ایک موقع پر فیصل چوہدری نے کہا کہ عدلیہ کٹھ پتلی بن چکی ہے اور اس کے بعد فیصل چوہدری کی آواز کو بند کردیا گیا
https://twitter.com/x/status/1892265085881450726
فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ عدلیہ میں مداخلت کی بات کو اب چھوڑ دیں کیونکہ ایگزیکٹو نے عدلیہ پر مکمل قبضہ کرتے ہوئے عدلیہ کو فتح کرلیا ہے، چیف جسٹس پہلے چیف جسٹس ہیں جو IMF کے وفد سے بھی ملے اور وزیر اعظم سے بھی ملے۔
https://twitter.com/x/status/1892261566956839260
ایک موقع پر فیصل چودھری نے کہا کہ میاں صاحب کی کیا اہمیت ہے؟ ابھی آپ نے عمران خان کے نام سے ٹاک شو شروع کیا، عمران خان کے نام پر ختم کریں گے۔
جس پر محمد مالک نے جواب دیا کہ وزرا بھی تقریر عمران خان سے شروع اور عمران خان پر ختم کرتے ہیں، ہم کیا کریں۔
https://twitter.com/x/status/1892276228343706025
بلال بھائی آپ کس ضابطہ کے تحت ایم این اے ہیں؟ کامران شاہد
ضابطہ فوجداری، فیصل چودھری
https://twitter.com/x/status/1892601058041483470
Last edited by a moderator: