
فیصل آبا دمیں نجی بینک کے برانچ مینجر نے ساتھی خاتون کو مبینہ طور پر بلیک میل کرنے کے الزام عائد کرکے قتل کردیا ، ملزم گرفتار۔خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے علاقے سدھار میں پیش آیا جہاں کے ایک بینک کے برانچ مینجر منصور نے بینک میں کام کرنے والی 25 سالہ ساتھی خاتون عالیہ جاوید کو تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔
بینک میں موجود دیگر عملے نے پولیس کو بتایا کہ منصور اور عالیہ کے درمیان کسی بات پر اچانک بحث شروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے تلخ کلامی میں بدل گئی اسی دوران منصور نے اچانک پستول نکال کر عالیہ پر فائر کردیا۔
https://twitter.com/x/status/1446426651131367440
پولیس کے مطابق واقعے کے فوری بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، دوران تفتیش منصور نے پولیس کو بیان دیا اور کہا کہ عالیہ جاوید سے میری دوستی تھی اور عالیہ مجھے بلیک میل کررہی تھی۔ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ عالیہ کے پاس میری کچھ ویڈیوز تھی جس کی بنیاد پر وہ مجھے بلیک میل کرتی اور ویڈیوز میری بیوی کو بھیجنے کی دھمکیاں دیتی تھی، میں نے متعدد بار اسے بلیک میل نہ کرنے کی وارننگ دی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے مقتولہ کی لاش کوپوسٹ مارٹم اور ضڑوری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا جائے گا، مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/20Jp02P/bank.jpg
Last edited by a moderator: