فیصل آباد:بینک مینجر نے خاتون کو مبینہ طور پر بلیک میل کرنے پر قتل کر دیا

bank.jpg


فیصل آبا دمیں نجی بینک کے برانچ مینجر نے ساتھی خاتون کو مبینہ طور پر بلیک میل کرنے کے الزام عائد کرکے قتل کردیا ، ملزم گرفتار۔خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے علاقے سدھار میں پیش آیا جہاں کے ایک بینک کے برانچ مینجر منصور نے بینک میں کام کرنے والی 25 سالہ ساتھی خاتون عالیہ جاوید کو تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔

بینک میں موجود دیگر عملے نے پولیس کو بتایا کہ منصور اور عالیہ کے درمیان کسی بات پر اچانک بحث شروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے تلخ کلامی میں بدل گئی اسی دوران منصور نے اچانک پستول نکال کر عالیہ پر فائر کردیا۔

https://twitter.com/x/status/1446426651131367440
پولیس کے مطابق واقعے کے فوری بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، دوران تفتیش منصور نے پولیس کو بیان دیا اور کہا کہ عالیہ جاوید سے میری دوستی تھی اور عالیہ مجھے بلیک میل کررہی تھی۔ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ عالیہ کے پاس میری کچھ ویڈیوز تھی جس کی بنیاد پر وہ مجھے بلیک میل کرتی اور ویڈیوز میری بیوی کو بھیجنے کی دھمکیاں دیتی تھی، میں نے متعدد بار اسے بلیک میل نہ کرنے کی وارننگ دی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے مقتولہ کی لاش کوپوسٹ مارٹم اور ضڑوری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا جائے گا، مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی۔
 
Last edited by a moderator:

Cape Kahloon

Chief Minister (5k+ posts)
Tu ab bank manager ke bv ko pata chal geya ha ya ne.
Ab tu saray Pakistan ko pata chal geya ha manager ke dosti oor video ka.
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
اس کی شکل سے پتا چل رہا ہے کہ یہ خود اس کو ہراساں کرتا ہوگا اور ایک انتہای خبیث شخص ہے جس نے کسی خاتون کو بڑے آرام سے قتل کردیا
ایسے سنگدل انسان کو فوری پھانسی دینی چاہئے، لعنتی شیطان