
فیصل آباد میں شوہر نے بیوی کی جانب سے 'خاموش رہو' کہنے پر اپنی ہی زبان کاٹ لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کےشہر فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے اپنی زبان ہی کاٹ ڈالی، افسوسناک واقعہ بابر کالونی میں پیش آیا ، جہاں کے رہائشی 40 سالہ زمان خان نامی شخص ناراض ہوکر میکے جانے والی بیوی کو منانے اپنے سسرال پہنچا تاہم ناراض بیوی نے واپس گھر آنے سے انکار کردیا۔
خاتون نے شرط رکھی کہ وہ اسی صورت میں واپس آئے گی جب شوہر اپنی زبان بند رکھے گا، زیادہ بولے گانہیں ڈانٹ ڈپٹ نہیں کرے گا۔
زمان خان نے بیوی کی شرط سن کر خاموش رہنے کیلئے وہیں پر قینچی سے اپنی زبان کاٹ ڈالی، زخمی شخص کو فوری طور طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
اسپتال سے پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ شخص کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کو دیئے گئے ابتدائی بیان میں زمان خان کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی مرضی سے اپنی زبان کاٹی، تاہم پولیس واقعہ کی مزید تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/husband-zaban4.jpg