فکسنگ الزامات، بابر اعظم نے مبشر لقمان کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا

27bababrlegagalnoticcek.png

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اینکر مبشر لقمان کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا یے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی دکھانے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم چاروں طرف سے تنقید کی زد میں تھے، اس دوران اینکر مبشر لقمان نے بھی بابر اعظم اور ان کی فیملی پر الزامات کی بارش کردی۔

کپتان بابر اعظم نے ان الزامات پر اپنی قانونی ٹیم کے ذریعے مبشر لقمان کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوادیا یے جس میں کہا گیا ہے کہ مبشر لقمان میچ فکسنگ سے متعلق اپنے الزامات واپس لے کر قوم سے معافی مانگیں بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔


دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے بھی تنقید کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم پر الزامات کی بوچھاڑ سے کھلاڑی اور ان کے اہل خانہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بغیر ثبوت کھلاڑیوں پر الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں

 

Dr Adam

President (40k+ posts)

بابر اعظم نے بالکل ٹھیک کیا ہے . یہ بدتمیز اور منہ پھٹ مبشر لقمان نہایت ہی کمینی نیچر کا ایک بلیک میلر ہے
بابر اعظم ایک شریف لڑکا ہے اور اسکے متعلق کسی میچ فکسنگ کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا .اسی طرح وکٹ کیپر حافظ محمد رضوان بھی ایک نہایت دیندار لڑکا ہے اور میرا نہیں خیال کہ شاہین شاہ آفریدی بھی ایسی کوئی حرکت کریگا
 

Back
Top