
سینئر قانون دان حامد خان کے نواز شریف کی نااہلی سے متعلق بیان پر پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری اور سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے درمیان سخت جملوں کو تبادلہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ مبشر عباس نے حامد خان کے نواز شریف کے خلاف عدالتی فیصلے کو غلط قرار دینے پر سینئر صحافی سہیل وڑائچ کی رائے کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا،اس کلپ میں سہیل وڑائچ حامد خان کے بیان کی توثیق کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔
سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ میں نے حامد خان جیسے سچے اور صاف گو شخص بہت کم دیکھے ہیں،حامد خان نے مشرف دور میں بھی بہت شدید دباؤ کے باوجود جمہوری اصولوں پر قائم رہے اور وکلاء کی نمائندگی کرتے رہے، حامد خان نے نواز شریف کے فیصلے سے متعلق جو کچھ کہا ہے وہ حرف بہ حرف سچ ہے۔
سہیل وڑائچ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف اس کیس کو آصف سعید کھوسہ نے ہی سنا اور پورا کیس بنا کر پی ٹی آئی کو دیا کہ اس کو ایسے لےکر چلیں، یہ بات مجھے ایک پی ٹی آئی کے رہنما نے خود بتائی ہے اور کہا کہ ہم سے تو یہ کیس سنبھالا ہی نہیں جارہا تھا، یہ تو جسٹس کھوسہ نے ہمیں پورا کیس بنا کردیا، جسٹس کھوسہ اور جسٹس عظمت سعید اس کیس میں ایک پارٹی کی طرح تھے اور اسٹیبلشمنٹ سے ملے ہوئے تھے، ایک حاضر سروس جج بھی اس سازش میں شریک تھے۔
https://twitter.com/x/status/1685239831238955008
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اس گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے ایک ٹویٹ کی اور کہا کہ حامد خان جسٹس افتخار چوہدری کا ٹاؤٹ تھا، انہوں نے افتخار چوہدری کے بیٹے کی معاونت سے اربوں روپے بنائے، جسٹس کھوسہ سے لائق جج شائد ہی کوئی پیدا ہوا ہوگا،یہ کہنا کہ آصف سعید کھوسہ نے فوج کے کہنے پر غلط فیصلہ دیا بالکل غلط ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا پانامہ میں سامنے آنے والی جائیدادیں موجود نہیں ہیں؟ کیا شریف خاندان آج بھی ان جائیدادادوں کے ذرائع آمدن بتاسکتی ہے؟ کھوسہ صاحب اگر فوج کے کہنے میں ہوتے تو وہ جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کو کیسے روکتے؟ حقیقت کو ایسے پراپیگنڈوں سے نہیں بدلا جاسکتا۔
https://twitter.com/x/status/1685525595285843969
سینئر صحافی و تجزیہ کار مطیع اللہ جان نے فواد چوہدری کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے طنز کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض کے ٹاؤٹ ابھی بھی باز نہیں آرہے، ان لوگوں کا سیاسی مائی باپ جنرل فیض جسٹس شوکت صدیقی سے ملاقات میں فواد چوہدری کے ولیمے کی دعوت دینے گیا تھا؟
مطیع اللہ جان نے مزید کہاکہ ایسے دو نمبر سیاستدان ہر وقت پینترا بدلنے کےآپشنز کھلے رکھتے ہیں، یعنی چور چوری سے جائے ہیرا پھیری سے نا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1685588935068778496
فواد چوہدری کو مطیع اللہ جان کے یہ طنز ایک آنکھ نا بھائے اور انہوں نے جوابی ٹویٹ داغتے ہوئے مطیع اللہ جان کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ یہ ٹھیک ہے کہ آپ کو مریم اورنگزیب نے نوکری دلوائی ہے، مگر ٹاؤٹی کی بھی حد ہوتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1685594032087674880
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7fsawadmatihamidkhan.jpg