
فوادچوہدری کا نجی چینل کے صحافی کو جواب۔۔ intellechawals کے نام سے نئی ٹرم ایجاد کرلی
فوادچوہدری نے ایک ٹوئٹر پیغام پر ایک قرآنی آیت شئیر کی جس میں اورجب ان سے کہا جائے کہ زمین میں فساد نہ کرو تو کہتے ہیں ہم توصرف اصلاح کرنے والے ہیں ۔ سن لو:بیشک یہی لوگ فساد پھیلانے والے ہیں مگر انہیں (اس کا)شعور نہیں ۔
https://twitter.com/x/status/1453705772773384192
اس پر ایکسپریس نیوز کے صحافی کامران یوسف نے فوادچوہدری سے سوال کیا کہ 2014 تحریک انصاف کا دھرنا کیا اس زمرے میں نہیں آتا؟
https://twitter.com/x/status/1453718158896939012
جس پر فوادچوہدری نے جواب میں ایک ٹرم half baked intellechawals استعمال کی ۔
جواب دیتے ہوئے فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کا احتجاج اور کالعدم جماعتوں کے احتجاج میں فرق ہوتا ہے ماضی میں پیپلزپارٹی پارٹی، نون لیگ اور PTI نےسیاسی تحریکیں چلائی ہیں یہ تحریکیں مسلح نہیں تھیں بدقسمتی ہے کہ half baked intellechawals ایک کالعدم جماعت کی دہشت گردی کو سیاسی معاملہ جانتے ہیں
https://twitter.com/x/status/1453720043691204609
جس پر کامران یوسف نے جواب دیا کہ ٹی ایل پی 2017 کا احتجاج بھی میرے نزدیک فساد تھا اور آج بھی جو کر رہے ہیں وہ صرف فساد پھیلا رہے ہیں۔ صرف مقصد یہاں ہماری سیاسی جماعتوں کی دوغلی پالیسیوں کی نشاندہی کرنا تھا۔ امید ہے مستقبل میں تحریک انصاف اور باقی جماعتیں سیاسی مقاصد کے لیے مذہب کا استعمال نہیں کریں گی۔
https://twitter.com/x/status/1453721452025245714
اس بحث میں شہبازگل بھی کود پڑے اور کہا کہ ہاف بیکڈ انٹلیکچوالز کا تو پھر بھی علاج ممکن ہے لیکن مطمئن اور پیدائشی انٹلیک چولوں کا علاج ابھی تک دریافت نہ ہو سکا۔
https://twitter.com/x/status/1453721166166704135
جس پر کامران یوسف نے شہبازگل کو جواب دیا کہ شکریہ یہ بتانے کا کہ آپ کا مرض ناقابل علاج ہے
https://twitter.com/x/status/1453730560191315988
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/intellechawals-fawad21.jpg