فواد چودھری پی ٹی آئی میں رہ کر کیا کرتے رہے؟ عطا تارڑ کا بڑا دعوی

atta-tarhahas23.jpg


وزیراعظم کےمعاون خصوصی عطاء تارڑ نے سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری سے متعلق بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی میں رہتے ہوئے ڈبل گیم کررہے تھے اور چیئرمین پی ٹی آئی کی چغلیاں کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق عطاء تارڑ نے ہم نیوز کے پروگرام پاور پالیٹکس ود عادل عباسی میں خصوصی گفتگو کی، اس موقع پر عادل عباسی نےفواد چوہدری کا ایک کلپ چلایا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت اور انتخابات کا ماحول ہی نہیں ہے، الیکشنز سے پہلے ضروری ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان میں دوریاں کم ہوں اور عمران خان و نواز شریف میں دوریاں بھی کم ہوں، اس وقت انتخابات کی طرف جانا نا جانا مسئلہ نہیں ہے، مسئلہ تلخیاں ہیں ۔

عادل عباسی نے عطا تارڑ سے پوچھا کہ اس رائے سے آپ اتفاق کرتے ہیں؟

عطاء تارڑ نے فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری پاکستان کے سب سے بڑے فراڈیوں میں سے ایک ہیں، یہ آج کل آئی پی پی میں ہیں، انہوں نے پچھلے 20-25 سال میں کتنی پارٹیاں تبدیل کی ہیں مجھے اس کی بھی پرواہ نہیں ہے، یہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلقات کی بات کس حیثیت میں کررہے ہیں؟

عطاء تارڑ نے کہا کہ فواد چوہدری کے کرتوت ایسے ہیں کہ یہ باہر نکلے تو اس کو منہ چھپانا چاہیے، آئی پی پی کی ترجمان فردوس آپا ہیں، کیا فواد چوہدری نے یہ بیان فردوس آپا سے اجازت لے کردیا ہے؟ یہ ایک غیر سنجیدہ بیان ہے اور اس بیان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کون ہوتا ہے جو ہمیں بتائے کہ کس سے تعلقات کیسے ہونے چاہیے؟ وہ کون ہے یہ بتانے والا؟ جس طرح فواد چوہدری بھاگا ہے اللہ نا کرے یہ وقت کسی اور پر آئے، یہ وہی شخص ہے کہ جب یہ پی ٹی آئی میں تھا تو ڈبل گیم کررہا تھا۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ یہ وہاں بیٹھ کر عمران خان کی مخبریاں کرتا تھا، اور ساتھ ساتھ عمران خان کو پمپ بھی کرتا تھا، یہ بڑے ڈرٹی کیریکٹر والےلوگ ہیں، عمران خان نے خود گوجرانوالہ میں کنٹینر پر کھڑے ہوکر خواجہ شیراز کو کہا کہ میرے پیچھے کھڑے ہوجاؤ فواد چوہدری میری مخبریاں کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری نے 9 مئی کے واقعات سے پہلےپاکستان مخالف بیانیہ بنایا مگر جب وقت آیا تو یہ چھوڑ کر بھاگ گئے۔
 

Back
Top