
گزشتہ روز نوازشریف نے ایک بیان دیا جس میں انکا کہنا تھا کہ ہم کسی سے انتقام نہیں لیں گے۔
اس پر فوادچوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت مثبت رویہ ہے اسکی پاکستان کو ضرورت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1703866457057361937
اس پر عمران افضل راجہ نےفوادچوہدری پر طنز کیا کہ بوٹ والوں کے ہی چمکائیں وہ کسی نا کسی پارٹی میں فِٹ کر دیں گے ۔۔ورنہ پٹواریوں نے مارنا کم گھسیٹنا زیادہ ہے ۔۔
https://twitter.com/x/status/1703868729493197139
فوادچوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ راجہ صاحب مسلۂ یہ ہے آپ نے پاکستان آنا نہیں ہم نے کہیں جانا نہیں لہذا ہمارا تو جینا مرنا یہاں ہی ہے اور مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان کے حالات ایسے ہیں کہ تلخیاں کم نہ ہوں یہاں معاملات خراب تر ہوں گے، آپ کی تلخیوں کی بھی وجہ ہوں گی لیکن سیاست میں اتنی تلخی سے معاملات خراب ہوتے ہیں، نواز شریف تلخی کم کرنے کی بات کرتے ہیں تو اس سے اچھی کیا بات ہو گی،
https://twitter.com/x/status/1703870705211982040
عمران افضل راجہ نے فوادچوہدری کو جواب دیا کہ چلیں میں تو پاکستان سے دور تھا پہنچ نہیں پایا کہ ایف آئی اے انکوائریز میں بھی نام ہیں ایئرپورٹ سے بھی نکلنے نہیں دیں گےمگرآپ تو پاکستان میں تھے ، خان صاحب کے پاس تھے اور خاص تھے۔آپ نے کونسی داستانیں رقم کر لیں۔۔
انہوں نے مزید کہا کہ “تلخیاں برابری کی سطح پر کم کی جاتی ہیں عزتوں پگڑیوں کے سودے کر کے نہیں”
https://twitter.com/x/status/1703876506680787404
اس پر فوادچوہدری نے جواب دیا کہ آپ انکوائری کے ڈر سے پاکستان نہیں آ رہے اور یہاں لوگوں کو کہ رہے ہیں چڑہ جا بیٹا سولی رام بھلی کرے گا۔۔۔ بہرحال چلیں صحیح۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1703878535314805130
عمران افضل راجہ نے فوادچوہدری کو جواب دیا کہ ڈرتا ہوتا تو آپ کی طرح ہومیوپیتھی قسم کے ٹوئیٹس لکھ رہا ہوتا ، موسموں کے حال بتاتایا علیم/ترین کے پچھلے بنچوں میں منہ چھپا کر کھانے کھا رہا ہوتا۔۔اللّٰہ نے امتحان میں ڈالا، سرخرو بھی کیا اور خان صاحب کی طرف سے پیغام بھی مجھے آ گیامگر آپ شاید اس وقت کسی اور ڈیل میں مصروف تھے۔
https://twitter.com/x/status/1703880137442255358
جس پر فوادچوہدری نے کہا کہ ڈرتے نہیں تو آ جائیں پھر۔۔۔ اتنے ہزار کلومیٹر سے پھڑیں کیا مارنی۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1703882808924799271
اس پر عمران افضل راجہ نے فوادچوہدری کی ویڈیو شئیر کی جس میں وہ گرفتاری سے بچنے کیلئے بھاگ رہے ہیں۔
عمران افضل راجہ نے اس پر کہا کہ پھڑیں مارنا پھر الٹے قدموں بھاگنا اسے کہتے ہیں ۔۔ ایویں تو نہیں نا آدھی رات کو “تلخیاں” کم کرنے کے خیالات آ رہے ۔۔ میں نے تو کبھی کسی کے باپ کو للکار کے پھر معافی نہیں مانگی ۔۔ ہنسی تو آتی ہوگی یہ ویڈیوز دیکھ کر ؟؟
https://twitter.com/x/status/1703884806105210937
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/par1h1h11.jpg