
فوادچوہدری اور انکے بھائی سے منسوب مبینہ آڈیو پر فوادچوہدری کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
آج صبح سویرے فوادچوہدری اور انکے بھائی فیصل چوہدری سے منسوب ایک آڈیولیک سامنے آئی جس میں مبینہ طور پر فوادچوہدری کہہ رہے ہیں کہ ایک ٹرک کھڑا ہے وہ مظاہر کو دیدیں اور چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عمرعطاء بندیال سے ملاقات کروائیں۔
https://twitter.com/x/status/1631520756004782080
اس آڈیو پر فوادچوہدری کا ردعمل سامنے آگیا، انکا کہنا تھا کہ ایک اور جعلی آڈیو میرے نام سے مارکیٹ میں پھینک دی گئی ہے اس آڈیو کا میرے سے کوئ تعلق نہیں نہ ہی چیف جسٹس لاہور سے کبھی ملاقات ہوئ نہ ہی انھیں جسٹس مظاہر کی مدد کا کہا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fawiahaahs.jpg