
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26ویں آئینی ترمیم کے لیے ووٹنگ کے دوران فلور کراسنگ کے مشکوک ارکان کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، یہ نوٹس ان ارکان کو جاری کیے گئے ہیں جو مبینہ طور پر ووٹنگ کے دوران موجود نہیں تھے۔ پارٹی نے ان ارکان کو آخری موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ انکوائری کمیٹی کے سامنے اپنی صفائی پیش کر سکیں۔
معلومات کے مطابق، شوکاز نوٹس میں سینیٹر زرقہ تیمور، فیصل سلیم، زین قریشی، ریاض فتیانہ، مقداد علی اور دیگر ارکان شامل ہیں۔
اس اقدام کی اجازت چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے دی، جس کے بعد پارٹی کی جانب سے مزید کارروائی کی توقع کی جا رہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14ptiishoocauusekjdjd.png