
مشیر تجارت عبد الزاق داؤد کے مطابق فروری میں بر آمدات میں 36 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس مہینے کے ہر دن برآمدات میں 100 ملین ڈالر اضافہ دیکھا گیا جو کہ اب تک کسی بھی مالی مہینے میں سب سے زیادہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1498943339131031556
مشیر تجارت عبد الزاق داود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فروری میں ملکی بر آمدات 36 فیصد اضافے سے 2 ارب 80 کروڑ ڈالر رہیں، یومیہ بنیاد پر 10 کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئی جو کہ ملکی تاریخ میں ریکارڈ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جولائی سے فروری کے دوران بر آمدات میں 26 فیصد اضافے سے 20 ارب 55 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے انہیں 8 ماہ میں ملکی بر آمدات 16 ارب 32 کروڑ ڈالر تھیں۔
https://twitter.com/x/status/1498943341102342147
تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کو برآمدات میں اضافے کے ساتھ ساتھ درآمدات میں کمی کے لئے بھی اقدامات اٹھانا پڑیں گے تا کہ تجارتی خسارے میں کمی واقع ہو سکے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/razaq-dawod-exports.jpg