فرشتے رحمت کی دعا کرتے ہیں، اسحاق ڈار کی پوسٹ پر طنزیہ تبصرے

ishaq-social-tanz-211234.jpg


پاکستانی عدالتوں سے مفرور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مذہبی پوسٹ شیئر کی تو صارفین نے خوب لتے لیے اور انہیں کہا کہ قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کر دیں۔

اسحاق ڈار نے ایک تصویر شیئر کی جس میں احادیث کے حوالے دے کر بتایا گیا تھا کہ وہ کون لوگ ہیں جن کیلئے فرشتے بھی رحمت کی دعا کرتے ہیں۔ اس میں با جماعت نماز کا انتظار کرنے والوں، صفوں میں مل کر کھڑے ہونے والوں، صف کی دائیں جانب کھڑے ہونے والوں، نماز سے فارغ ہو کر جائے نماز پر بیٹھنے والوں، لوگوں کو خیر و بھلائی کی تعلیم دینے والوں سمیت دیگر کا ذکر تھا۔

https://twitter.com/x/status/1471211880584826894
مگر ان کی اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ ان کو ایسی باتیں کرنے سے پہلے قوم کا لوٹا ہوا پیسا واپس کرنا چاہیے۔ عبدالمجید نعیم نے کہا کہ میرے خیال سے قوم کا پیسہ واپس لوٹا دے سے بھی فرشتے دعائیں کریں گے۔

https://twitter.com/x/status/1471352763074461697 فرحت ڈار نے کہا کہ ہمارے پاس بہت مولوی ہیں لیکچر دینے کے لیے۔ اب چور بھی ہمیں لیکچر دیں گے۔ یہ وہی بات ہوئی جیلوں کی ہر دیوار پر قرآن پاک کی آیات لکھی ہیں مگر رہائشی سب مجرم ہیں ۔ چوروں نے یہ نیا دھندا پکڑ رکھا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1471375207441043458
سنی نے کہا کہ "سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی"
اگر کسی نے بچوں کو یہ مثال سمجھانی ہو تو اس کو ڈار صاحب کے کرتوت اور ان کے ٹویٹ دکھا کر آسانی سے سمجھا سکتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1471360945070899201
نعمان نصیر نے کہا کہ حرام کھا کر فرشتوں سے دعا کی امید لگائی ہوئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1471388643537338370
شاہد محمود نے کہا کہ یہ باتیں رزق حلال کھانے والے کر سکتے ہیں جن کے جسم ہی غریب یتیم عوام کا پیسہ کھانے سے بنے ہوں وہ منافق نہیں کہہ سکتے ایسے لوگوں پر قرآن میں تین لعنتیں بھیجی گئی ہیں یہ مںافق بات کرے تو فرشتے بھی ہنستے ہوں گے اور انسانوں کے ساتھ وہ بھی لعنت بھیجتے ہوں گے۔

https://twitter.com/x/status/1471304497133719552
وقاص نے کہاکہ اسلام میں حقوق اللہ سے زیادہ حقوق العباد کا سب سے پہلے پوچھا جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1471344236045946880
جب کہ ایک صارف نے کہا کہ سر میں آپ کی عیادت کرنا چاہتا ہوں لیکن کبھی ملک سے باہر نہیں گیا، برائے مہربانی واپس آئیں تاکہ میں آپ کی عیادت کر سکوں شکریہ۔

https://twitter.com/x/status/1471312188589719556
 

Landmark

Minister (2k+ posts)
islam ka mazak urana
jahulon ka kam ha
pher khateh hn ke tuhain e mazab main bnda ander hu geha
 

The Sane

Chief Minister (5k+ posts)
حرام خور، اب تجھے موت کے فرشتے بھی نظر تو آتے ہوں گے
 

Back
Top