
حکومت نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست اور کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والی فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو دبئی سے پاکستان واپس لا نے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
فرحت شہزادی پر الزام ہے کہ انہوں نے عمران خان کی فرنٹ پرسن کا کردار ادا کیا اور اس حوالے سے ان سے حقائق معلوم کرنے ہیں، فرح گوگی پر جو الزامات سامنے آئے ہیں ان کی تفتیش کے لئے ان موجودگی ضروری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فرح کو دبئی سے واپس لانے کی قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب فرح خان کے معاملے کو خبروں کی زینت بنے کئی روز گزر چکے ہیں اس پر سینئر صحافی عمران خان نے آخر کار سوشل میڈیا پر فرح خان کی بہن کو اپنی دوسری بیوی قرار دینے کی ’ ناکام ‘ کوششوں پر خاموشی توڑ دی ہے اور دلچسپ جواب دے دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق صحافی عمران خان نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”بھکاریوں نے فرح کی بہن کو میری دوسری بیوی قرار دے کر میرے کردار سے زیادہ میرے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ اب میں نے انہی سے دوسری بیوی لینی ہے۔ کون کون ساتھ دے گا؟ میں اسکا شکر گزار رہوں گا۔“
https://twitter.com/x/status/1521881031657533440
صحافی عمران خان کے ٹویٹر پر سینئر صحافی عارف حمید بھٹی بھی میدان میں آئے اور ’خبردار‘ کرتے ہوئے کہا کہ ”عمران خان اگر آپ نے دوسری شادی کی کوشش کی تو آپ اپنے خلاف مجھے پائیں گے آپ کی مسسز بھابی اور بہن ہے ہماری، پراپیگنڈہ کرنے والوں کی ایسی کی تیسی۔“
صحافی عمران خان کے پیغام پر صحافی صابر شاکر بھی میدان میں آئے اور انہوں نے اجازت کے بغیر دوسری شادی کے نقصانات اور نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ” کسی غلط فہمی میں نہ رہیں یہ لاٹری نکلنے والی نہیں ہماری پہلی بھابھی ہی آخری ہوگی ،اجازت کے بغیر دوسری قانوناً جرم ہے اور جیل بھی احتیاط کریں۔“
https://twitter.com/x/status/1521842667864350725
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2farhaissue.jpg