
فرانسیسی صدارتی امیدوار لے پین نے اقتدار میں آنے کے بعد خواتین کے اسکارف اوڑھنے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنی اس سوچ کا اعلان اپنے حریف امینوئل میکخوان کے ساتھ ایک مباحثے کے دوران کیا اور کہا کہ اسکارف کے حوالے سے وہ اپنے سابقہ نظریے پر قائم ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر امینوئل میکخوان کے اسلام دشمن اقدامات کے جواب میں ان کی حریف لے پین نے بھی اپنی انتخابی مہم میں اسلام مخالف نظریات پیش کرنا شروع کردیئے ہیں۔
مباحثے کے دوران انہوں نے خواتین کے اسکارف اوڑھنے کو اسلام پسندوں کی یونیفارم قرار دیا تاہم انہوں نے اپنے اس بیان کے بعد وضاحت دی کہ وہ اسلام مخالف نہیں ہیں۔
مباحثے میں شریک فرانسیسی صدر اور لے پین کے حریف ایمانوئل میکخوان نے کہا کہ اسکارف کے حوالے سے آپ کا ایسا قدم فرانس کو خانہ جنگی میں دھکیلنے کا سبب بن سکتا ہے، کیونکہ فرانس ایک روشن خیال ملک ہے جو تجویز آپ دے رہی ہیں وہ معقول نہیں ہے۔
لے پین نے اس پر جواب دیا کہ میرا ماننا ہے کہ ہمیں اسلامسٹ نظریات کے خلاف قانون سازی کرنے کی ضرورت ہے، میں اسلام کے بطور مذہب خلاف نہیں ہوں جس کے ماننے والے فرانس سمیت دنیا بھر میں موجود ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/macron1hh111.jpg