
مشہور پاکستانی گلوکار، میزبان فخر عالم نے 22 یونٹ کا 10ہزار روپےکا بل بھیجنے پر کےالیکٹرک سے وضاحت طلب کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر فخر عالم نے کے الیکٹرک کیجانب سے بھجوائے گئے ایک بل کی تصویر شیئرکی جس کے مطابق 22 یونٹس کے استعمال پر صارف کو 10 ہزار 483 روپےکابل بھجوایا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1569549209933697025
فخرعالم نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کےالیکٹرک کو مخاطب کیا اور کہا کہ مجھے سمجھایا جائےکہ 22 یونٹ کے استعمال پر تقریبا 11 ہزار روپےکا بل؟ اس کا حساب لگائیں تو یہ 500 روپے فی یونٹ پڑگیا، یہ کیسا حساب کتاب ہے،مجھے پاکستان کے لوگوں کیلئے بہت افسوس ہورہا ہے۔
اپنی دوسری ٹویٹ میں فخر عالم نے کہا کہ اگر کےالیکٹرک اس بل میں لگائےگئے چارجز کے حوالے سے وضاحت کرےتو یہ قابل تحسین عمل ہوگا۔
ایک اور ٹویٹ میں گلوکار نے کہا کہ بہت سے صارفین نے اپنے اپنے بلوں کی تصاویر مجھےٹویٹر اورفیس بک پر شیئر کی ہیں، مجھے آپ کی تکلیف کا احساس ہے، پاکستان میں بجلی کی پیداوار اورترسیل کے نظام کے حوالے سے سنجیدگی سے غورکرنے کی ضرورت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1569743758547107840
کے الیکٹرک نے فخر عالم کی جانب سے معاملہ اٹھائے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بجلی کے بلوں میں عائد فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور دیگر چارجز سے متعلق تفصیلات بتائی گئیں۔
https://twitter.com/x/status/1569744687954624512
فخر عالم نے کے الیکٹرک کے ردعمل پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بتایا گیاہے کہ جب فیول کی قیمتوں میں کمی ہوتی ہے تو صارف کو اس کا فائدہ دیا جاتاہے، چلیں دیکھتے ہیں مستقبل میں آنے والے بلوں میں صارفین کو کتنا ریلیف دیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1569745069535809536
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fakh11i.jpg
Last edited: