
اداکار شان شاہد کو فخر زمان پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا صارفین نے شان کو کھری کھری سنادیں۔
تفصیلات کےمطابق ایشیاء کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران ناقص کارکردگی دکھانے پر شان شاہد نے پاکستانی بیٹسمین فخر زمان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اپنی ٹویٹ میں کہا کہ16گیندوں پر 15 رنز ،آپ شائدقومی کرکٹ ٹیم میں کھیل رہے ہیں، واہ۔
https://twitter.com/x/status/1566467551319789572
تاہم سوشل میڈیا صارفین کو اداکار شان کی فخر زمان پرتنقید ذرا نا بھائی اور انہوں نے اپنی ٹرولنگ کی توپوں کا رخ شان شاہد کی طرف موڑ دیا،صارفین نے انہیں اپنے کام سے کام رکھنے کا مشورہ بھی دیا۔
ایک صارف نے شان کی ایک فلم کا چھوٹا سا ٹکڑا شیئرکرتے ہوئے کہا کہ ایسی فلموں پر ہم نے یا شان نے آپ کو کبھی کچھ کہا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1567125517911957504
فیضان خان نامی صارف نے کہا کہ آپ کی 500 فلموں میں سے2 یا 4 ہی دیکھنے والی ہوں گی، فخر نے کبھی آپ کوکچھ بولا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1566553154505900034
ابوبکر مرزا نے کہا کہ بھائی جو قوم کی خدمت آپ نے کی ہے وہ بھی بتادیں؟
https://twitter.com/x/status/1567107294747320322
عثمان نامی صارف نے لکھا کہ فخر زمان جیسے سپر سٹار کےبارے میں ایسی بات کہہ کر آپ نے اپنا مقام کھودیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1567097961728950273
ماجد فیضان بولے کہ آپ فلمی دنیا کے ہیرو ہیں فخر قومی ہیروہیں، آپ ان کی چیمپئنز ٹرافی کی 114 رنزکی اننگز بھول گئے،ان کی کی کارکردگی آپ کی 300 بیکار فلموں سے بہتر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1567071874416316416
کپاڈیا نامی صارف نے شان شاہد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اچھی بات نہیں ہے، آپ کو اپنے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا چاہیے،فخر زمان میچ وننگ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، ٹی 20 ورلڈ کپ میں ان کی کارکردگی کو مت بھولیں۔ https://twitter.com/x/status/1567149626368688130
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14shaaantrollvfkkar.jpg