Noman Alam
Politcal Worker (100+ posts)
اسلام کے نام پہ کیا کیا نہیں ہو رہا ؟ جس مذھب نے انسانیت کر پرچار کیا ہم نے اسی کا چہرہ بگاڑ ڈالا اور اسلام کے نام پر کتنوں کو جہنم واصل کر دیا ، اب تو شہادت کے سرٹیفیکٹ بھی ملتے ہیں
فخرو بھائی اگر جان کی امان پاؤں تو ایک عرض ہے ، فارمولا آپ نے کیا زبردست نکالا ہے ، سانپ بھی مر جاۓ، لاٹھی بھی نہ ٹوٹے ، لوگوں نے بڑا شور مچایا ہوا ہے کہ لٹیروں کو مار بھگاؤ ، آپ نے سوچا چلو لٹیروں کو گھر بٹھا دیتے ہیں ، اور لٹیروں کے جانیشینوں کو پارلیمنٹ میں لے آتے ہیں ، قوم کا کیا ہے ، چہرے ہی دوسرے دیکھنا
چاہتی ہےنا دیکھ لے
مسلم لیگ ن والوں نے تھوک کے بھاؤ ایک ہی دن میں پنجاب یونورسٹی سے بیاسی ڈگریاں بغیر میٹرک اور ایف اے کے سرٹفکیٹ کے کنفرم کروا کر بتا دیا ہے کہ اس ملک میں کچھ بھی ہو سکتا ہے ایفدرن والے الیکشن لڑیں گے اور جمشید دستی جیسے گھر تو کیا تھانے میں رہیں گے
اب اصل بات کی طرف آتا ہوں ، یعنی کیا کمال ہے کہ ایک بندے نے جتنی چوری کی ہو وہ دعاے قنوت سنا کر وہ پل صراط پر کر جاۓ جو الیکشن کمشن نے ہم جیسوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے بنایا ہو ، میں تو سمجھا تھا کہ سب کا ملیا میٹ ہو جاۓ گا ، لیکن دعائیں اتنا اثر رکھتی ہیں کہ یہ جا اور وہ جا، یعنی سیدھا پارلیمنٹ میں جا ، دوبارہ کھا ، مال بنا ، تھوڑا تھوڑا ہر کسی کو لگا ، قوم کا کیا ہے ، قوم گئی جہنم میں ، ایسی قوم جہنم میں ہی جاتی ہے بس دروازے پر کھڑی ہے
میرا فخرو بھائی کو مشورہ ہے کہ اگر دعائیں ہی سن کر انسان کے کردار کا پتا چلانا ہے تو کیوں نہ ایک قدم آگے جایا جاۓ ؟ ریٹرننگ آفیسر خود اس بات کا یقین کرے کہ امیدوار کے ختنے بھی ہوۓ ہیں کہ نہیں ؟ اور بات یہیں ختم نہیں ہوتی خواتین امیدواروں کا تو میڈیکل ٹیسٹ بھی کروایا جاۓ تاکہ پتا چلے کہ وہ سہی کردار کی حاملہ ہے کہ نہیں ، باقی اگر دو چار بنگلے ہوں تو چھوٹ دے دینی چاہیے ، مسلمان اعمال سے تھوڑی پہچانا جاتا ہے ، مسلمان تو پہلے ، دوسرے تا چھٹے کلمے سے پہچانا جاتا ہے ، کردار چاہے جیسا ہو ، مسجد میں آتا جاتا ہو بس
یہ سب کچھ دیکھ کر مجھے تھیف جسٹس آف پاکستان کی دوہری شہریت والا شوشہ بھی بڑا یاد آتا ہے ، یعنی انکا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں دوہری شہریت والے کی نیت پی شک کیا جا سکتا ہے ، لیکن موصوف بھول گے کہ ہمارے ملک کے پاسبانوں کے بیٹے بیٹیاں بھی ملکہ برطانیہ کی وفا داری کا حلف لے چکے ہیں ، اب میں ایسے جرنیل پر کیسے ایماندار اور وفا دار ہونے کا یقین کر لوں ؟ لیکن تھیف جسٹس صاحب نے ماضی کو اچھی طرح سے یاد رکھتے ہوۓ فوج کو نہ چھیڑنے کا بلکل صحیح فیصلہ کیا ، تھیف جسٹس پورا مومن ہے ، اور مومن ایک سوراخ سے دوسری مرتبہ نہی ڈسا جاتا
کراچی کے قاتل ، تخت لاہور کے یعنی صرف لاہور کے خادم ، جنوبی پنجاب کے پیر ، اور پتا نہیں کون کون سے لوگ کلمے سنا کر دوبارہ ایم این اے اور ایم پی اے بن جائیں گے ، بلکل صحیح ، اسلام ایسا ہتھیار ہے جو ایسے ہی کاموں میں برا کار آمد ہے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو مبارک صد مبارک جیو ، ووٹ دے کر اور ایک مرتبہ پھر ذلیل ہو کر جیو