
ایف آئی اے کی کامیاب کارروئی سامنے آگئی، غیرملکی کرنسی ڈیلر کیخلاف ایف آئی نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیا،ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکس سرکل اسلام آباد نے غیرملکی کرنسی ڈیلر کیخلاف ایکشن لیا اور ملزم محمد سعید کوگرفتارکرکےمقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم بغیر لائسنس کےغیرملکی کرنسی کی خرید وفروخت میں ملوث تھا، ملزم موبائل فون شاپ چلا کر آنکھوں میں دھول جھونک رہا تھا جبکہ اصل کام غیرملکی کرنسی کی خریدو فروخت کا کررہا تھا۔
حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کے دوران ملزم سے12لاکھ روپےمالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی بر آمد ہوئی، ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشاف کیا ہےجس پر
جلد اسلام آباد میں بڑی کارروائی کا امکان ہے۔
رواں سال اپریل میں بھی کسٹمز نے بیرون ملک ڈالر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی تھی، کسٹمز حکام نے غیرملکی خاتون سے ہزاروں ڈالرز برآمد کئے تھے، دوسری جانب ملک سے ڈالرز کی بڑھتی قدر کی وجہ افغانستان اسمگلنگ کے واقعات بھی سامنے آرہے ہیں، جس کی روک تھام کیلیے ایف آئی اے متحرک ہوچکی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dollar-st-pak-2240.jpg