غیر قانونی طور پرمقیم غیر ملکیوں کو اسلام آباد میں رہائش کی اجازت نہیں ہوگی

Llj5683bBk.jpg


وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ قانونی دستاویزات کے حامل غیر ملکیوں کو اسلام آباد سے نہیں نکالا جائے گا، البتہ غیر قانونی طور پر وفاقی دارالحکومت میں مقیم غیر ملکیوں کو رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے یہ بات اس وقت کہی جب امریکی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں نے ملاقات میں پاک-امریکا تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگو کی۔ بیکر نے اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، جس پر نیٹلی بیکر نے پاکستان میں ہونے والے ایونٹ کی کامیابی کے لیے نیک کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کی طرز پر جدید خطوط پر استوار کیا جائے، جس کے لیے امریکا کے تعاون کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ انہوں نے امریکی نیشنل فرانزک ایجنسی کے تعاون پر زور دیا، تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادکار میں اضافہ ہو سکے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے سول آرمڈ فورسز کو جدید سامان کی فراہمی اس وقت کی اہم ضرورت ہے۔

دوسری جانب، امریکی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اس بات پر زور دیا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کے لیے پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

https://twitter.com/x/status/1866343622917882002
 
Last edited by a moderator:

Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم
Matlab ghair mulki Pakistan may kahin bhi reh saktay hain ghair qanooni toor per laykin Islamabad may nahi. Abay jahil BC souwar qatil kiya Islamabad Pakistan say alag hay?
 

Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)

Ghaleez Ghuddar Corrupt Fouj. Kay mutabaq Foujion kay elawa ——Saray CIVILIAN Ghair Mulki hein 🔥🔥

 

Back
Top