غیرقانونی کرنسی کا کاروبار کرنیوالوں کے خلاف گھیراتنگ

fiah1h11.jpg


اب کوئی بھی کرنسی کا غیرقانونی کاروبار نہیں کرسکے گا، ایف آئی اے متحرک ہوگئی، وفاقی تحقیقاتی ادارے نے راولپنڈی میں کرنسی ایکسچینج کا غیرقانونی کاروبار کرنے والے عناصر کو گرفتار کرکے ملزم سے 1 لاکھ امریکی ڈالرز برآمد کرلیے۔

ایف آئی اے کے پی زون کا کرنسی ایکسچینج کا غیرقانونی کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے،وفاقی تحقیقاتی ادارے کے اہلکاروں نے یادگار چوک پر چھاپہ مار کارروائی میں ملزم عرفان اللہ سے کروڑوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔

ایف آئی اے نے دوسری کارروائی میں خیال نور نامی افغانی باشندے اور شاہ نواز کو بھی حوالہ ہنڈی کے الزام میں گرفتارکیا اور دونوں ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 40 لاکھ روپے نقدی، ہنڈی حوالہ کی رسیدیں بھی برآمد کیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار ملزمان کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ہیں،ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل ڈیرہ غازی خان نے غیرقانونی کرنسی کا کاروبار کرنے والے شخص کے قبضے سے 2000 سعودی ریال، 100 یواے ای درہم، 168000 روپے اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کاظم شاہ بغیر لائسنس کے غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت میں ملوث تھا جسے صرافہ بازار ڈی جی خان سے گرفتار کیا گیا،ملزم کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا مسافرکی جانب سے پیش کئے جانے پاسپورٹ پر ساوتھ افریقہ کا جعلی ویزہ لگا ہوا تھا۔
 

M.Tariq

MPA (400+ posts)
Arrest all money changers and ask them about the transfer of money from pakistan to other countries ,also get records from them record of all transactions in the last 10 years or so.
 

Back
Top