غم و غصہ نہیں، رو ہینگا عوام کی مدد کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
۔۔غم و غصہ نہیں، رو ہینگا عوام کی مدد کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔۔


اگرچہ يہ مناسب تو نہيں کہ کویَ مذ ہبی يا سیاسی جماعت برما ميں رو ہینگا انسانی اور اخلاقی کرائسس کو سیاسی یا ذاتی مقاصد کے ليے استعمال کرے اور حکومت کا ہی حق ہے کہ وہ ر اہنمایَ کرے مگرھکومتِ وقت کا رويہ تا حال بہت غير مناسب اور خوفذدہ دکھایَ دے رہا ھے۔ انہوں نے نہ تو کویَ موثر قدم اٹھايا اور نہ ہی اس ظمن کویَ پا لیسی وضع کی ۔ حکومتِ وقت اس معاملے ميں بے بس دکھا ی د یتی ہے۔

ہو سکتا ھے حکومت کسی اشارے کی منتظر ہو کہ وہ کسی قدم سے، اپنے دوستوں کو ناراض نہ کر دے۔ یا شاید حکومت کا ذہن ، دل کسی اور جا اٹکا ہے۔چند سال پیشتر بھی جب روہنگا عوام پر ظلم و ستم برپا کيا گيا تھا، تو ہماری ھکومت خاموش تماشای ر ہی، کویَ عملی قدم نہ اٹھایا اور قومی اور عوامی جذبات کی چندے پروا نہ کی ، نظر انداز کر دیا ۔

مغرب پر ست لبرل تنزلی طبقے، نا م نہاد سول سوسایٹی سے ، تو کویَ امید ہی نہیں ۔ ياد ہے پچھلی دفعہ انہوں نے کيسے، ايک جعلی تصوير کو بنياد بنا کر، احتجاج اور مطالبات کا مذاق ا ڑايا تھا۔ مذ ہبی جماعتوں سے روایتی مقابلہ بازی، لاگت باز ی نبھاتے ہوے، احتجاج کو ناکام کرنے کی کوشش کی تھی، مخالفانہ بیان بازی کی۔ ان لوگوں کو تو کبھی کشمیری عوام پر ظلم پر آواز اٹھانے کی توفيق نہ ھویَ، سواے ايک آدھ دن کے لیے جب انڈيا کے اپنے سما جی حلقوں نے ربڑ بلٹ جیسے ظلم پر آواز اٹھا یَ تھی ۔

اگرچہ روہینگا کا مسلہ خالصتاََ ایک انسانی ٹریجڈی ہے مگر یہ طبقہ اسے مسلمانوں اور مسلم حکمرانوں پر تنقید کا ایک ذریع ہی گردانے گا۔ یہ لوگ اپنے خول سے باہر نہیں نکل سکتے۔عمران خان صاحب نے اس معاملے پر پہلے دن نہ صرف آواز ا ٹھایَ تھی بلکہ ھکومت سے مطالبہ بھی کيا تھا کہ انسا نی جانوں کے نقصان کو روکنے کے لیے فوری آواز ا ٹھا ے اور دوسرے ممالک کے تعاون سے اس ظلم کو روکنے کے ليے عملی قدم اٹھاے۔

اب موجودہ مايوس کن صورت حال ميں، يہ مطالبہ غیر مناسب نہ ہو گا کہ خان صاحب، ملک کے دوسرے سماجی حلقوں اور پی ٹی آیَ کے ساتھيوں کے تعاون سے، غیر سیاسی طور پر، پناہ گزينوں کی جان و مال کی حفا ظت کے ليے فنڈز ا کٹھے کرنے کا بيڑا اٹھايں۔
علاوہ معدودے بے راہرو ذاتی دشمنوں، نا عاقبت اندیشوں کے، خان صاحب کی سما جی خدمات، خلو ص اور صلا حيتوں پر پوری قوم کو مکمل اعتما د ہے۔ اور وہ ہی اس امدادی مقصد پر قوم کو متحد کر سکتے ہیں۔

la-fg-wn-myanmar-rohingya-massacre-report-20140123.jpg


 
Last edited by a moderator:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
برما میں مسلمانوں کی حکومت ہوتی تو اب تک عالمی منصفوں کا ضمیر جاگ چکا ہوتا. اقوام منافقه اقلیتوں کے حقوق کے حق میں قراردوں کا پلندہ تیار کر چکی ہوتی اور نارتھ اٹلانٹک ٹررسٹ آرگنائزیشن کا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف لائحہ عمل تیار ہوتا
 

khan_sultan

Banned
تلاش گمشدہ
اگر کسی کو انتالیس ممالک کے فوجی اتحاد کا لشکر ملے تو براے مہربانی انکو برما کا رستہ دکھا دیں شکریہ
 

چھومنتر

Minister (2k+ posts)
تلاش گمشدہ
اگر کسی کو انتالیس ممالک کے فوجی اتحاد کا لشکر ملے تو براے مہربانی انکو برما کا رستہ دکھا دیں شکریہ


اسلامی اتحاد کے لشکر سے ڈر نہی لگتا خان صاحب، نیٹو سے لگتا ہے

:lol:​
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Muslim Ummah is going through worse times and our rulers are busy in their useless luxurious lifestyle! Oh Allah(SWT) Forgive us and Show us the right path.
 

khan_sultan

Banned
اسلامی اتحاد کے لشکر سے ڈر نہی لگتا خان صاحب، نیٹو سے لگتا ہے

:lol:​


بھائی انتہائی دکھ والی بات ہے کیا ایران کیا ترکی اور کیا یہ تمام مملک بشمول پاکستان خاموش ہیں لکھ دی لعنت اگر یہ لوگ ادھر ایک ایک جہاز ہی بھیج دیں تو وہ ویسے ہی ختم ہو جائیں
 

چھومنتر

Minister (2k+ posts)
بھائی انتہائی دکھ والی بات ہے کیا ایران کیا ترکی اور کیا یہ تمام مملک بشمول پاکستان خاموش ہیں لکھ دی لعنت اگر یہ لوگ ادھر ایک ایک جہاز ہی بھیج دیں تو وہ ویسے ہی ختم ہو جائیں


بقول شاعر

یہ
وہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے شرمائیں یہود
 

Bazegar

Councller (250+ posts)
جب انسان کی انسانیت ختم ہو جائے تو انسان بے حس ہو جاتا ہے اور ہم وہ مسلمان ہیں جو اس حد کو بھی پھاند چکے ۔ہمارے ضمیر مردہ ہو چکے ہیں ۔ہم وہ مسلمان ہیں بمع میرے جو صرف زبانی جمع خرچ کرنے اور شوشل میڈیا پر اس طرح کے ٹھریڈ ڈال کر اپنے آپ کو اسطرح مطمئن کرلیتے ہیں کہ ہمارا حق ادا ہو گیا ۔روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار اور ان لوگوں پر جو ظلم ہو رہا ہے ۔اسکے لئے دل خون کے آنسو رو رہا ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔