
حماس نے اسرائیلی بربریت کے خلاف اعلان جنگ شروع کردیا، اسرائیل میں فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے ’طوفان الاقصیٰ‘ آپریشن اور اس کے جواب میں غزہ پر اسرائیلی بمباری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 480 سے بڑھ گئی ہے جبکہ 1900 سے زیادہ افراد ان کارروائیوں میں زخمی ہوئے ہیں۔
ان حملوں کے بعد حماس کے رہنما محمد دیف کا کہنا تھا کہ ’ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اب بہت ہو چکا ہے‘ جبکہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کا ملک حالتِ جنگ میں ہے اور حماس کو ان حملوں کی وہ قیمت چکانا پڑے گی جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے جوابی حملوں میں سنیچر کی شب تک 232 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔اسرائیلی فوج نے اپنے ہزاروں رضاکاروں کو ڈیوٹی پر طلب کر لیا ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ اب غزہ میں زمینی کارروائی شروع کرے گی۔اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان گذشتہ مئی کے بعد سے یہ سب سے زیادہ پرتشدد کشیدہ صورتحال قرار دی جا سکتی ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا سوشل میڈیا پر دوہزار چودرہ کا ایک ٹویٹ وائرل ہورہاہے جس میں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا تھا۔

ٹویٹ میں عمران خان نے لکھا تھا کہ میرا نام عمران خان ہے ،میرا تعلق پاکستان سے ہے اور میں غزہ کو سپور ٹ کرتا ہوں، عمران خان کا ٹویٹ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر فرام پاکستان ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے جہاں صارفین عمران خان کے الفاظ دہرا رہے ہیں
https://twitter.com/x/status/492578802036654080 https://twitter.com/x/status/1710888975987339311 https://twitter.com/x/status/1710716107277971822 https://twitter.com/x/status/1710679086883090449 https://twitter.com/x/status/1710751784266768673 https://twitter.com/x/status/1710662168038060382 https://twitter.com/x/status/1710753320476782778 https://twitter.com/x/status/1710719282475127172 https://twitter.com/x/status/1710650883699003718 https://twitter.com/x/status/1710650883699003718 https://twitter.com/x/status/1710650883699003718 https://twitter.com/x/status/1710703962100506654 https://twitter.com/x/status/1710675557002744103
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/iktw11h1.jpg