Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)

افغانستان کے معاملے پر آرمی چیف نے پرعزم لہجے میں کہا کہ میرے ایک بھی پاکستانی کی زندگی اگر خطرے میں آتی ہے تو
Afghanistan be damned۔
ایران کے معاملے پر کہا کہ ایران برادر اسلامی ملک ہے لیکن کسی کو ہمارے اوپر پیچھے سے وار کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ہم اپنی خودمختاری سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔
سیاست کے معاملے پر ایک سوال جس کا جواب نوجوان نے کہا کہ وہ آرمی چیف سے ہی لینا چاہتے ہیں؛ آرمی چیف نے کہا کہ تمام سیاست کا مقصد پاور ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ میں ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی آئی ایس آئی رہا ہوں میں نے تمام سیاسی جماعتوں سیاستدانوں سے انٹرایکشن کر رکھا ہے ان سب کو جانتا بھی ہوں؛ عوام اُسے منتخب کریں جو عوام کے کام آئے۔
ایک طالبعلم کے سوال پر کہ آپ منتخب حکومتوں کو مدت پوری کیوں نہیں کرنے دیتے؛
آرمی چیف نے کہا کہ اگر کوئی ملک کے ٹکڑے کرنے لگا ہو، ملک کو بیچنے لگا ہو کیا پھر بھی اسے پانچ سال مدت پوری کرنے دی جائے؟؟ انڈیا میں 12 عدم اعتماد کی تحریکیں آئیں کوئی مسئلہ نہیں ہوا، برطانیہ میں تین وزرائے اعظم تبدیل ہوئے کوئی مسئلہ نہیں ہوا، پاکستان میں بھی آئینی پارلیمانی طریقے سے 172 کا نمبر پورا ہوا، عدم اعتماد کامیاب ہو گئی؛ ہونا تو یہ چاہئیے تھا کہ پارلیمان کا حصہ رہتے نہ کہ سڑکوں پر آ جاتے۔
غیر جمہوری رویے سے جمہوریت مضبوط نہیں ہوتی۔ دوسری طرف کو چاہئیے تھا اپنا 172 کا نمبر پورا کر لیتے کیوں پورا نہیں کر سکے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/cFF33dT/ghai11h31.jpg