غریب خاندان

barca

Prime Minister (20k+ posts)
school17.gif

کلاس میں بچوں کو غریب خاندان پر مضمون لکھنے کے لئے کہا گیا
ایک امیر لڑکے نے غریب خاندان پر یوں مضمون تحریر کیا

ہمارے پڑوس میں ایک غریب خاندان تھا۔ کوٹھی تو ان کی اپنی تھی مگر پرانی
باپ بھی غریب تھا۔ ماں بھی غریب اور بچے بھی غریب تھے۔
خاندان میں نوکر تو تھے مگر وہ بھی انتہائی غریب
کار بھی ٹوٹی ہوئی ہنڈا اکارڈ تھی۔ ڈرائیور اسی گاڑی میں بچوں کو اسکول اور بچوں کی ماں کو شاپنگ کروانے کے لئے لے جاتا تھا۔
بچوں کے پاس غربت کی وجہ سے پرانے ای-71 اور این-95 موبائل تھے۔ ان کا کتا بھی اکثر بیمار ہی رہتا تھا۔
بچے ہفتے میں صرف تین بار ہی میکڈونلڈز پر ہی جا پاتے تھے۔ گھر میں غربت کی وجہ سے سنٹرل اے سی کی بجائے صرف 4 ونڈو اے سی لگے ہوئے تھے۔
سارا خاندان بڑی مشکل سے زندگی گزار رہا تھا
 
barca

Prime Minister (20k+ posts)

ایک صاحب کے گھر میں چور گھس آیا۔ انہوں نے بڑی ہوشیاری سے کام لیتے ہوئے
چور کی کنپٹی پر پستول رکھا اور ہاتھ اوپر کرایا اور منہ دیوار کی طرف کر کے کھڑا کر دیا۔
اب سوچنے لگے کہ شور مچا کر محلے والوں کو بلایا جائے یا فون پر پولیس کو اطلاع دی جائے۔
اسی دوران میں ان کا چھوٹا بیٹا پانی کا گلاس لے کر بھاگا ہوا آیا اور کہنے لگا:
ابو ! ابو! پستول میں پانی بھر لیں۔ یہ پانی کے بغیر نہیں چلتا

WatanDost

Chief Minister (5k+ posts)

Yaar aap kioon Nooroon kai peechay parh gae ho

BULLET Train
:P :P (cry)
 
barca

Prime Minister (20k+ posts)

ایک چوہیا اپنے تین ننھے ننھے بچوں کے ساتھ سیر کررہی تھی کہ ایک بلی سامنے آگئی ۔
اس سے پہلے کہ بلی ان پر جھپٹتی ، چوہیا اپنی پوری طاقت سے چلائی ۔۔
" بھوں بھوں ۔ غررررررر !!"

بلی ہکا بکا رہ گئی۔ اور کنفیوز ہو کر الٹے قدموں واپس چلی گئی۔
چوہیا نے اپنے بچوں سے کہا۔ " دیکھا بچو ! تعلیم کے فائدے ۔
اب تم جان گۓ ہوگے کہ مادری زبان کے علاوہ کوئی اور زبان سیکھنا کتنا ضروری ہے۔

barca

Prime Minister (20k+ posts)

ایک فقیر نے گھرکا دروازہ کھٹکھٹایا اور کہا:
"اللہ کے نام پہ کھانا کھلادو"خاتونِ خانہ نے کھانا بھجوادیا ۔

دوسرے دن فقیر گھر کے دروازے پر ایک کتاب رکھ گیا
جس کا عنوان تھا۔ " اچھا کھانا پکانے کے طریقے۔

barca

Prime Minister (20k+ posts)

عقلمند اور سمجھدار آدمی جب کوئی خاص اور اہم فیصلہ کرتا ہے، تو اپنی آنکھیں بند کرتا ہے اور بہت سوچتا ہے۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
اپنے دل کی سنتا ہے، اپنے والدین بہن بھائیوں سے رائے لیتا ہے، دوستوں سے مشورے کرتا ہے۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
اور آخر میں وہی کرتا ہے۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
جو اُس کی بیوی کہتی ہے۔
 
barca

Prime Minister (20k+ posts)

استاد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر میں کہوں کہ میں اچھا پڑھاتا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔ تو یہ فعل ماضی ہو گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر میں یہ کہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں اچھا پڑھاتا ہوں ۔۔۔۔۔
تو یہ کیا ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ذرا سوچ کے جواب دینا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بتاو یہ کیا ہو گا۔۔۔۔۔۔۔
ایک کو نے سے آواز آئی جناب یہ سفید جھوٹ ہو گا

barca

Prime Minister (20k+ posts)

ایک سیاہ ست دان ایک جلسے میں اپنی پارٹی کی بڑائیاں بیان کر رہا تھا ،
ہمارے دور حکومت میں معاشی ترقی ہوئی ہے ،
اس نے ایک دیہاتی سے (اپنی پارٹی کا بندہ سمجھتے ہوئے)
سوال کیا بتاؤ تمہارے پاس کتنی دھوتیاں ہیں اور پہلے کتنی تھیں

دیہاتی حضور پہلے دو تھیں اب ایک ہے ۔
وزیر سٹپٹایا ۔ ہاں اب ایک ہے مگر وہ کوالٹی میں اچھی ہوگی۔
دیہاتی نہیں حضور ، میری دونوں دھوتیاں پھٹ گئی تھی میری بیوی نے دونوں کو آدھی آدھی پھاڑ کے ایک بنا دی ہے ۔
 
barca

Prime Minister (20k+ posts)

ایک بار سیاستدانوں کی بھری بس کہیں* جا رہی تھی۔ حادثہ ہوا اور بس الٹ گئی۔
ایک کسان پاس ہی تھا۔ وہ فوراً* ٹریکٹر لے آیا اور گڑھا کھود کر سارے بندے بمع بس کے دفن کر دیئے۔

اگلے دن پولیس تحقیقات کرتی آئی تو کسان نے انہیں ساری تفصیل بتائی۔
پولیس نے پوچھا کہ کیا تم نے جائزہ لیا تھا کہ وہ سارے مر چکے تھے یا ان میں سے کوئی زندہ بھی تھا۔
کسان بولا کہ آدھی سے زیادہ بس والے کہ رہے تھے کہ وہ زندہ ہیں۔
پر سر آپ تو جانتے ہی ہیں کہ سیاست دان کتنے جھوٹے ہوتے ہیں
 
spitfire

MPA (400+ posts)
ایک امیر آدمی اپنی کار میں جا رہا تھا کہ اچانک اس نے روڈ کے کنارے دو مردوں کو گھاس کھاتے دیکھا . امیر آدمی نے پوچھا گھاس کیوں کھا رہے ہو ؟ انہوں نے بتایا کہ جناب بہت غریب ہیں ، کھانے کے پیسے نہیں . امیر آدمی نے کہا آؤ کار میں بیٹھ جو. دونو کار میں سوار ہو گے . پہلے نے کہا، حضور میرے بیوی اور بچے بھی ہیں ، امیر آدمی ، انھیں بھی لے آؤ . دوسرے آدمی نے کہا حضور میرے بھی سات بچے ہیں ، امیر آدمی نے کہا ، کوئی مسلہ نہیں ، انھیں بھی لے او ، دونوں بہت خوش ہوئے اور دعائیں دینے لگے کہ اللہ آپ کو اس کے بدلے اور دے . امیر آدمی نے کہا ، فکر نہ کرو ، مجھے الله نے بہت دیا ہے . میرے گھر کے لان میں دو دو فٹ لمبی گھاس ہے .
 
barca

Prime Minister (20k+ posts)

الیکش کے دن تھے ۔ چوہدری ۔۔۔۔ صاحب گاؤں گاؤں جا کر ووٹ مانگ رہے تھے۔
ایک گاؤں پہنچے تو ایک غریب دیہاتی گائے کا دودھ دوھ رہا تھا ۔
چوہدری ۔۔۔ صاحب اسکے قریب گئے اور اپنی خوبیاں بیان کرنا شروع ہوگئے۔۔۔
۔اور مخالف امیدوار کی خامیاں ۔۔۔۔
اچانک گھر کے اندر سے دیہاتی کے ابا کی آواز آئی ۔

“ کریم بخشا ! بیٹا ذرا اندر آنا ۔۔۔ یہ کس کے ساتھ گپیں لگا رہے ہو ؟؟*“

“ ابا ! ابھی آیا ۔۔ یہ ہمارے علاقے کے سیاہ ستدان چوہدری ۔۔۔۔ صاحب ہیں “

(bigsmile)“ اوہ اچھا۔ پھر ایسا کرو کہ گائے کو بھی کھول کر اندر ہی لے آنا “ اندر سے آواز آئی
 
A.Ali.T

Minister (2k+ posts)

Is this joke about Chaudhry Zahoor Illahi?
 
TONIC

Chief Minister (5k+ posts)

ایک سیاہ ست دان ایک جلسے میں اپنی پارٹی کی بڑائیاں بیان کر رہا تھا ،
ہمارے دور حکومت میں معاشی ترقی ہوئی ہے ،
اس نے ایک دیہاتی سے (اپنی پارٹی کا بندہ سمجھتے ہوئے)
سوال کیا بتاؤ تمہارے پاس کتنی دھوتیاں ہیں اور پہلے کتنی تھیں

دیہاتی حضور پہلے دو تھیں اب ایک ہے ۔
وزیر سٹپٹایا ۔ ہاں اب ایک ہے مگر وہ کوالٹی میں اچھی ہوگی۔
دیہاتی نہیں حضور ، میری دونوں دھوتیاں پھٹ گئی تھی میری بیوی نے دونوں کو آدھی آدھی پھاڑ کے ایک بنا دی ہے ۔

Siasatdaan ka naam Nawaz Sharif ya Shahbaz Sharif to naheen tha !!:)