غار حرا کے راستے پر پاکستانی بھکاریوں کی بھرمار،سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے

5سابھکاککریکسجسجسک.png

مکہ المکرمہ میں پاکستانی نژاد بھکاریوں کی بڑے تعداد نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور بین الاقوامی سطح پرپاکستان کیلئے بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مکہ المکرمہ خصوصا غار حرا کےراستے پر بیٹھے پاکستانی نژاد بھکاریوں کی ویڈیو ز سامنے آئی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غار حرا کی جانب جانے والے راستے پر پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد بھیک مانگنے کیلئے ڈیرے جما کر بیٹھی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے یہ ویڈیو ز شیئرکرتے ہوئے موقف اپنایا کہ پاکستانی بین الاقوامی سطح پر ملک کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں، اگر پاکستانیوں نے مکہ المکرمہ میں بھیک مانگنے کا سلسلہ ناچھوڑا تو شائد سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے عمرے اور حج کے ویزوں کا اجراء بھی بند کردیا جائے ۔

فیاض شاہ نے ایسی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بھکاریوں نے غار حرا کی جانب جانے والے تمام راستوں پر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، اگر یہی صورتحال رہی تو عنقریب پاکستانیوں کیلئے حج و عمرے کے ویزے بند کردیئے جائیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1720482706684047395
شاہد لطیف نے لکھا کہ یہ سب ایک گینگ کی صورت میں عمرے کے ویزوں پر سعودی عرب پہنچے، یہ سب پروفیشنل بھکاری ہیں، بھیک کی یہ لعنت اب حج اور عمرہ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے ان لوگوں کی وجہ سے ہے جو انہیں بھیک دینا ثواب سمجھتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1719785674381861049
سید امانت نے کہا کہ غار حرا کے راستے میں ایسے بھکاری ملیں گے جیسے کراچی کی سڑکوں پر ملتے ہیں، یہ بے غیرت اب عراق اور شام تک پہنچ گئے ہیں اور اطلاعات ہیں کہ چین میں بھی پاکستانی بھکاری پہنچ چکے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1719719996589215760
صداقت علی نے کہا کہ غار حرا کے راستے پر بھیک مانگنے کا ٹھیکہ پاکستان کو مل گیا، الحمداللہ۔

https://twitter.com/x/status/1719593774727492001
ہمایوں خان نے لکھا کہ متحدہ عرب امارات میں انہی وجوہات کی بناء پر ویزے اور آئل فیلڈ کے اسپیشل پاسز پر پابندیاں لگ رہی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1720509716378354138
 

Shehbaz

Senator (1k+ posts)
پاکستانی بھکاریوں نے غار حرا کے راستوں کا ٹھیکہ حاصل کر لیا
 

HSiddiqui

Chief Minister (5k+ posts)
agar ye aitraaz PDM kay kisi kirdar say kia jaye to uska jawab hoga, ye hamari fatah hai.

Saudi hukumat nay brother mulk ko Ghar e Hira ka theeka day dia.
 

xecutioner

Chief Minister (5k+ posts)
i-have-never-seen-prince-mohammad-bin-salman-meeting-anyone-v0-k4ydsqhut3ba1.jpg


بھیک ہی مانگی ہے .. کون سا مطی جان کی طرح پی ایم اے میں پچواڑا دیا ہے
 

Back
Top