
ملک بھر میں عید الاضحیٰ کے موقع پر 500 ارب روپے مالیت کے تقریبا 68 لاکھ روپے سے زائد مویشی قربان کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹینرز ایسوسی کی جانب سے عید الاضحیٰ کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہےجس کے مطابق عید کے تین دنوں کے دوران ملک بھر میں 68 لاکھ سے زائد مویشی قربان کیےگئے جن میں 29 لاکھ گائے، 33 لاکھ بکرے اور 3 لاکھ 85ہزار بھیڑیں دنبے قربان کیے گئے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عید کے موقع پر ملک بھر میں تقریبا98 ہزار اونٹوں اور ایک لاکھ 65 ہزار کے قریب بھینسے بھی ذبح کیے گئے ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قربان کیے گئے جانوروں کی مالیت 500 ارب روپے سے زائد تھی، ان جانوروں کی کھالوں کی مالیت تقریبا ساڑھے 8 ارب روپے کے قریب ہونے کا امکان ہے، تاہم موسمیاتی تبدیلیوں، سخت گرمی اور غیر مناسب ہینڈلنگ کی وجہ سے 40 فیصد کھالوں کے ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔
خیال رہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر قربان کیے جانوروں کی کھالوں سے لیدر انڈسٹری کی 20 فیصد طلب پوری ہوتی ہے تاہم رواں سال اکھٹی ہونے والی کھالوں طلب کی شرح مزید کم ہوجائے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14aammlediiaadhaha.png