
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمتوں میں اضافےکی سمری پیٹرولیم ڈویژن کوبھیج دی۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا کی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپے اضافے کی تجویز جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ لیوی اور جی ایس ٹی کے تحت تیار کی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کی سمری میں پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ساڑھے پانچ روپے فی لٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے پانچ روپے فی لٹر اضافے کی تجویزدی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سےکرے گی جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 ستمبر سے ہوگا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/ngy691k/12.jpg