
بول نیوز کے رپورٹر سے حنا پرویز بٹ کا تلخ جملوں کا تبادلہ
لیگی رہنما حنا پرویز بٹ اور بول نیوز کے رپورٹر کے درمیان سوالات کے دوران تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، رپورٹر نے سوال کیا کہ عوام پریشان ہیں ان کیلئے اقدام کون کرے گا۔
حنا پرویز بٹ نے جواب دیا ہم کریں گے عوام کے مسائل حل، لیکن پاکستان اس وقت الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا، ملکی معیشت خراب ہے، ایسے حالات میں الکشن کیسے ہوسکتے ہیں،عمران خان نے ساڑھے تین سالوں میں ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔
بول نیوز کے رپورٹر کے زرمبادلہ کے سوال پر حنا پرویز نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر کم نہیں ہوئے،رپورٹر سے کہا کہ آپ نے شاید پڑھے نہیں ہیں، رپورٹرنے کہا آپ نے پڑھے ہیں تو آپ بتادیں۔
حنا پرویز بٹ غصہ ہوئیں اور کہنے لگیں کہ میں نے دیکھا نہیں تھا بول نیوز کا مائیک ہے ورنہ میں بات ہی نہیں کرتی، آپ لوگ صحافت نہیں کرتے۔
https://twitter.com/x/status/1606501004194758656
اس پروگرام کے بعد پی ٹی آئی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ نالائق لوگ حکومت چلا رہے ہیں،جھوٹے لوگ ترجمان بنے بیٹھے ہیں ملک دیوالیہ ہویا عوام بھوک غربت سے مرے انہیں کوئی پرواہ نہیں۔