
وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ روز پشاور کے جلسے میں ایک بار کہہ ڈالا کہ امپورٹڈ حکومت کسی صورت قبول نہیں ہے، جلسے میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی جس پر صحافیوں نے بڑھ چڑھ کر ردعمل دیا۔
ملیحہ ہاشمی نے لکھا کہ یہ ابھی صرف ایک شہر "پشاور" کی آبادی ہے جو عمران خان کی ایک کال پر لبیک کہتی نکل آئی،تب کا سوچیں جب انشاءاللّه پورا ملک اپنی آزادی کیلئے امپورٹڈحکومتنامنظور کہتا نکل آئے گا،لہٰذا لیٹر گیٹ میں شریف یا زرداری کو بچانے کی کوشش کرنےکی غلطی نہ کیجئے گا۔
https://twitter.com/x/status/1514357562761641985
اے آر وائی نیوز کے رپورٹر عبدالقادر نے جلسے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عوامی مقبولیت کی بلندیوں کو چھوتے ہوئے عمران خان کے جلسہ گاہ آمد پر مناظر کچھ ایسے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1514357710594191365
طارق متین نے بھی جلسہ گاہ سے بنائی گئی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ہمارے دوست اور سینئر صحافیوں کے مطابق عمران خان صاحب کے آنے سے پہلے ساٹھ ہزار سے زائد لوگ موجود تھے اور آمد جاری تھی،دس ہزار والے نابینا لوگوں کے لیے عرض ہے۔ کوئی حیا ؟امپورٹڈحکومتنامنظور
https://twitter.com/x/status/1514357795675648002
عمران ریاض خان نے لکھا کہ یاد رکھیے گا ردعمل بڑھتا جائے گا،پہلے گزارش کی تھی کہ وہ انکی جڑوں میں بیٹھ جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1514358486238326786
راحق عباسی نے لکھا کہ صدیق جان کا یہ کہنا سو فیصد درست ہے کہ حکومتی اتحاد میں موجود 16 جماعتیں اپنے پورے پاکستان سے کارکنوں کو جمع کر کے بھی اس جلسے کا عشر عشیر اجتماع نہیں کر سکتی جتنا عمران خان کے لئے صرف پشاور سے لوگ نکلے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1514361372586479622
شفا یوسفزئی نے عمران خان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ خان صاحب ملی نغمہ گاتے اور انجوائے کرتے ہوئے،ایک اور ویڈیو میں لکھا مہنگائی سے تنگ ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1514367155382284288
https://twitter.com/x/status/1514367683000606722
صابر شاکر نے لکھا کہ سماعت حتمی نتیجہ آنے تک جاری رہے گی آئندہ سماعت کراچی میں ہوگی۔
https://twitter.com/x/status/1514373743849918465
معید پیرزادہ نے لکھا کہ یہ اتنا بڑا ہجوم کہاں ہے؟ بھارت؟ برازیل؟ امریکا؟ پاکستانی ٹی وی اسکرینوں پر کیوں نہیں دکھایا جاتا؟ ہمیں بین الاقوامی معاملات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1514298429505249284
اسلام الدین ساجد نے لکھا کہ پاکستانی میڈیا نے کل رات پشاور میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے اس بڑے شو کو بلیک آؤٹ کردیا، اس سے ملک کے اندر اور باہر اس کی ساکھ کو مزید نقصان پہنچے گا کیونکہ میڈیا ہونے کے ناطے یہ ان کا پیشہ ورانہ فرض ہے کہ وہ تمام جماعتوں کو جگہ دیں۔
https://twitter.com/x/status/1514380065651499009
اطہر کاظمی نے لکھا کہ جو کام پی ڈی ایم تین سال میں نہ کرسکے عمران خان نے ایک دن میں کردیا، پشاور کا بڑا جلسہ، آگے خان کیا کرنے جا رہا ہے؟ حالات کیا رخ اختیار کر سکتے ہیں؟ دن بہ دن بحران سنگین ہوگا، واحد حل کیا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1514349531340673036
ثنا جمال نے ہجوم کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ان لوگوں کیلئے مددگار ہوگی جو گنتی کرنا چاہتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1514389096612859905
صدیق جان نے بزرگ خاتون کی ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ ان جذبات کا کیا کرنا ہے؟ ؟؟
https://twitter.com/x/status/1514414504326619137
فہیم اختر ملک نے لکھا کہ پشاور کے دو سنئیر صحافیوں محمود جان اور ڈان کے بیورو چیف علی اکبر صاحب کے مطابق جلسہ گاہ میں عمران خان کے آنے سے پہلے ساٹھ ہزار لوگ موجود تھے لیکن ن لیگی میڈیا سیل اینکرز کے مطابق دس ہزار ہیں، واضح رہے یہ دونوں صحافی پی ٹی آئی حامی نہیں نیوٹرل ہیں اور عمران خان کے ناقد بھی۔
https://twitter.com/x/status/1514319988370329607
زاہد گشکوری نے لکھا کہ عمران خان کو پارلیمنٹ کا اعتماد کھونے کے بعد اقتدار سے بے دخل کرنے کے بعد پشاور میں پی ٹی آئی کا اچھا پہلا شو۔ یہ شوز، اگر وہ مسلسل پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عوام کو متحرک کرتے رہے تو آنے والے وقت میں اپنی پارٹی کو انتخابی سیاست میں بااختیار بنا سکتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1514465422627807234
اجمل جامی نے لکھا کہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ عمران خان ان دنوں اپنی مقبولیت کے عروج پر ہیں۔۔۔!!
https://twitter.com/x/status/1514335547757637638
عامر متین نے لکھا کہ جگر یہ دوسرا راؤنڈ تھا اتوار کے بعد،کراچی کا تیسرا راؤنڈ شاید اس سے بڑا ہو۔ کراچی کا جلسہ بغیر عمران اتنا بڑا تھا تو اس کے آنے پر اس سے بڑا ہونا چاہیے، کراچی میں انُکی سب سے زیادہ نمائندگی بھی ہے۔ رمضان بھی ہے۔ لوگ ساری رات جاگتے ہیں وہاں۔
https://twitter.com/x/status/1514339633253199872
کاشف عباسی نے لکھا کہ عوامی عدالت بھی رات کو لگ گئی،یہ ابھی ختم نہیں ہوا،پی ٹی آئی کو بہت سے چیلنجز پر قابو پانا ہے، لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ شروعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اب سے آخر تک شطرنج کا ایک پرلطف کھیل رہے گا۔
https://twitter.com/x/status/1513280752255119361
غریدہ فاروقی نے لکھا کہ پشاور جلسے کی صورتحال، پنڈال آدھے سے زیادہ خالی، ایک اور ڈرون فوٹیج بھی دیکھ لیجیے۔ 10/12 ہزار افراد کی شرکت - ایجنسیوں کی رپورٹ، شریک افراد اسٹیج کے قریب لائے گئے تاکہ جگہ بھری جا سکے۔ پشاور سے باہر کے افراد۔ PTI کے بہت جلسے کَوَر کیے لیکن یہ بہت بڑا جلسہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔
https://twitter.com/x/status/1514348634779037696
https://twitter.com/x/status/1514351381519343616
گزشتہ روز عمران خان نے پشاور میں اپنے جلسے میں کہا تھا کہ امریکیوں نے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو ملک پر مسلط کردیا، ان پر اربوں کے کیسز ہیں،امپورٹڈ حکومت منظور نہیں،معزز جج بتائیں حکومت نے کیا جرم کیا تھا جو رات کے بارہ بجے عدالت لگائی؟ عدلیہ اور اپنے اداروں کے خلاف قوم کو کبھی نہیں بھڑکایا۔
Last edited: