
مختلف شہروں میں بے زبان جانوروں پر دل دہلادینے والے واقعات سامنے آئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق انسانوں نے اپنی دشمنی اور غم و غصے کی آگ میں بے زبان جانوروں کو جھونکنا شروع کردیا ہے، اندرون سندھ اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا واقعہ ابھی بھلایا نہیں گیا تھا کہ ایسے مزید واقعات منظر عام پر آنا شروع ہوگئے ہیں۔
جانوروں پر ظلم کے تازہ ترین واقعات سرگودھا اور عمر کوٹ میں پیش آئے ہیں جن میں بے زبان جانوروں کو نا صرف تشدد کا نشانہ بنایا گیا بلکہ انہیں آگ میں بھی جھونک دیا گیا ہے۔
عمرکوٹ کی تحصیل کنری میں نامعلوم ملزمان نے ایک اونٹنی کی چاروں ٹانگیں کاٹ دی ہیں، ٹانگیں کاٹنے سے اونٹنی کا بہت زیادہ خون بہہ گیا جس کے باعث اونٹنی کی موت واقع ہوگئی ہے۔
دوسرا واقعہ سرگودھا کے نواحی چک ستائیس میں دیرینہ رنجش کے باعث پیش آیا جہاں فریقین نے ایک دوسرے سے بدلہ لینے کیلئے مویشیوں کو ہی آگ لگادی جس سے لاکھوں روپے مالیت کے جیتے جاگتے مویشی جھلس کر دم توڑ گئے۔
آگ لگنے کی وجہ سے درجن سے زائد مویشی مرنے سے بچ گئے تاہم ان کے جسموں پر آنے والے زخموں ان جانوروں کو مزید اذیت دیتے رہیں گے۔
سرگودھا پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش دشروع کردی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6sindnsargganimal.png