
عالمی شہریت یافتہ پاکستانی کامیڈین عمر شریف نے اہلیہ نے ان کی موت کا ذمہ دار پہلی بیوی اور بیٹے کوقراردیدیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے پروگرام 7 سے 8 میں گفتگو کرتے ہوئے عمر شریف کی اہلیہ زریں عمر نے کہا ہے کہ میرے شوہر کی موت کی وجہ ان کی پہلی بیوی اور بیٹا جواد ہیں، عمر شریف ایک ہفتے سے زیادہ عرصہ اسپتال میں زیر علاج رہے مگر بیٹے جواد اور ان کی فیملی نے کسی کو علم بھی نہیں ہونے دیا۔
زریں عمر نے کہا کہ ڈاکٹر ز نے عمر شریف کی حالت دیکھتے ہوئے انہیں 15 روز میں سعودی عرب یا جرمنی لے جانے کی تجویز دی اور کہا کہ اگر 15 دن میں علاج نہ کیا گیا تو عمر زندہ نہیں رہ سکیں گے، ہم نے سعودیہ عرب جانے کیلئے تمام انتظامات پورے کیے مگر عمر کے بیٹے جواد نے کہا کہ میں بطور بیٹا اپنے والد کو امریکا کے علاوہ کسی اور ملک لے جانے کی اجازت نہیں دوں گا۔
اہلیہ عمر شریف نے کہا کہ امریکا جانے کیلئے تیاریوں اورانتظامات میں وقت ضائع ہوا اور 15 روز یہیں گزر گئے اور عمر شریف کو ایک اور اٹیک ہوگیا اور اس کے بعد عمر شریف زندگی کی طرف واپس نہ آسکے۔
انہوں نے کہا کہ میرے شوہر کی موت کی وجہ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کروں گی، میں ان لوگوں کے گریبان روز قیامت پکڑوں گی جنہوں نے مجھے رلایا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zareen-ghazal-11231.jpg