
لیجنڈ کامیڈین و سینئر اداکار عمر شریف کی طبیعت کے حوالے سے ان کی اہلیہ زرین عمر کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زرین عمر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق عمر شریف کیلئے آئندہ 24 گھنٹے بہت اہم ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر عمر شریف کے ویریفائیڈ اکاؤنٹ جاری کردہ بیان میں زرین عمر نے مداحوں سے عمر شریف کی صحت یابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
یادرہے کہ لیجنڈ کامیڈین و ادکار عمر طویل عرصے سے عارضہ قلب کے علاوہ دیگر بیماریوں کا شکار تھے جس کی وجہ سے ان کی یادداشت اور جسمانی صحت شدید متاثر ہوچکی تھی، گزشتہ دنوں طبیعت بگڑنے پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں ڈاکٹر ان کی حالت کو تشویش ناک بتاتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/6Ph0Tk2/5.jpg