
عمران خان کے گھر جوتے چھوڑ کر جانے والے ڈرائیور کو دھمکانے کا معاملہ، زیک گولڈ اسمتھ بھی بولنے بغیر نا رہ سکے
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے گھر جوتوں کا ڈبہ چھوڑ کر جانے والے ڈرائیور کو پولیس کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے معاملے پر سابق برطانوی وزیر اور جمائمہ خان کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ بھی بول پڑے ہیں۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے بیان میں زیک گولڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان میں عمران خان کو بطور سیاسی حریف ختم کرنے کی سلسلہ وار کوششوں میں سے ایک کوشش ہے، یہ ایک گھمبیر معاملہ اور پریشانی کی بات ہے۔
زیک گولڈ اسمتھ نے کہا کہ جب بھی کوئی کوشش ناکام ہوتی ہے ، سازش کرنے والے مزید طاقت سے اگلی کوشش کی تیاری شروع کردیتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1684477514284945408
خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ میرے گھر جوتوں کا ایک ڈبہ چھوڑ کرجانے والے ڈرائیور کو پولیس کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے اورمیرے گھر منشیات چھوڑ کر جانے کا جھوٹا بیان دینے کیلئے دھمکایا جارہا ہے۔
عمران خان نے کہاتھا کہ ان حرکتوں سے بطور حکمران ملک ملک کو چلانے والے مجرموں کے حواس پر چھائی مایوسی ظاہر ہوتی ہے کہ صرف مجھے نااہل کروانے یا قید میں ڈالنے کیلئے یہ انتہائی پستیوں میں گرنے کیلئے تیار اور آمادہ ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1684266820885413888
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zac-agooaa.jpg