http://dunya.com.pk/index.php/taza-tarian/2014-08-25/234063
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کا منصوبہ ناکام ہو گیا ہے۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق عمران خان کو ممکنہ طور پر پمز ہسپتال سے گرفتار کیا جانا تھا۔ پولیس کو یقین تھا کہ عمران خان پی ٹی آئی کے صدر جاوید ہاشمی کی عیادت کے لئے پمز ہسپتال آئیں گے۔ گرفتاری کے لئے پولیس کی اضافی نفری اور ایلیٹ فورس کے کمانڈوز بھی تعینات تھے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی گرفتاری 16 ایم پی او کے تحت عمل میں لائی جانی تھی تاہم پولیس انتظار میں ہی رہی لیکن عمران خان پمز ہسپتال آئے ہی نہیں۔