
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان لوگوں کے جذبات ابھارنے کیلئے جملے بازی کا ماہر ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کے جلسے میں عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے سیاسی، انتظامی اورمعاشی چیلنجز کی جڑیں عمران خان کے دور حکومت میں اختیار کی گئی ناکام پالیسیوں تک جاتی ہیں۔
انہوں نے مزیدکہا کہ قوم عمران خان سے ان کے دور اقتدار میں وفاق اور صوبائی سطح پر ہونے والی بدترین کارکردگی پر سوال اٹھانے پر مکمل طور پر حق بجانب ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ عمران نیازی ہمیشہ سے دکھاواکرنے ، شوشا چھوڑنے اور لوگوں کے جذبا ت کو ابھارنے کیلئے جملے بازی کرنے کے ماہر ہیں۔