
کیا واقعی صدرعارف علوی آرمی چیف کا پیغام لیکر عمران خان کے پاس گئے؟ کیا واقعی عمران خان نے آرمی چیف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا؟ فوادچوہدری نے کامران خان کی خبر کی تردید کردی
کامران خان کے دعوے پر فوادچوہدری کا ردعمل سامنے آگیا ہے، فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ چیئرمین عمران خان نے کبھی آرمی چیف یا ان کے کسی نمائندے سے ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی اسی طرح صدر نے بھی شہباز شریف سے ملاقات کے لیے آرمی چیف کی کوئی تجویز لے کر چیئرمین پی ٹی آئی سے کبھی رابطہ نہیں کیا۔
https://twitter.com/x/status/1633026632113086465
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔
واضح رہے کہ صحافی کامران خان نے انکشاف کیا تھا کہ جنرل عاصم منیر نے ملک کی چوٹی کی بزنس لیڈرشپ کے ساتھ کل شب ملاقات میں بتایا انہوں نے صدرعلوی کے زریعے عمران خان کو وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کا پیغام بھیجا تھا مگر خان صاحب نہ مانے
انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف کے مطابق عمران خان نے آرمی چیف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جس پر انہوں نے کہا کہ وہ سیاسی عمل میں مداخلت کے لئے تیار نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1632994347103707138
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/faahaishaha.jpg