Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کے حکم پر عمران ریاض کا نام وزارت داخلہ نے ای سی ایل سے نکالا کیونکہ حکومت عدالت کے سامنے کوئی جواز نہیں رکھ سکی تھی اس کے باوجود 31 مئی کو ائیرپورٹ پر روک لیا پی سی ایل (پاسپورٹ کنٹرول لسٹ )میں نام ڈال دیا پھر چیف جسٹس نے پی سی ایل سے بھی نام نکالنے کا حکم دیا کیونکہ حکومت کوئی جواز پیش نہیں کر سکی تھی
عدالت نے ساتھ ہی سیکرٹری داخلہ کے اطمینان کے لئے شورٹی کا بھی لکھ دیا پھر 5 دن گزر گئے وزارت داخلہ نے ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود کچھ نہیں کیا
انٹرا کورٹ اپیل میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت میں کل اپیل پہنچی پھر عمران ریاض نے دس لاکھ کی شورٹی سیکرٹری داخلہ کو دی انڈرٹیکنگ دی کہ وہ تحقیقاتی ایجنسی کے ساتھ تعاون کرے گا جب بلایا جائے گا کورٹ کی کاروائی میں حاضر ہو گا
https://twitter.com/x/status/1800746354240598475
اس بنیاد پر وزارت داخلہ نے کل نام پی سی ایل سے بھی نکال دیا پھر ہائیکورٹ کو بیان حلفی دیا کہ حج سے واپسی کے بعد 8 جولائی عدالت کے سامنے پیش ہوں گا ۔۔ اس کے باوجود عمران ریاض کو حج جیسے مقدسہ فریضہ پر جانے سے روکنا انتہائی حیران کن ہے
عدالت کو بیان حلفی الگ، سیکرٹری داخلہ کو شورٹی الگ لیکن پھر بھی عمران ریاض کو حج پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔۔۔ پچاس روپے والا سٹامپ شہباز شریف سے بنولیتے تو پوری ریاستی پروٹوکول کے ساتھ حج کے لیے بھجوایا جاتا
https://twitter.com/x/status/1800746922413895977
عمران ریاض خان ایک بار پھر گرفتار:اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے گزشتہ روز عمران ریاض خان کو حج ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے کی اجازت دینے کے آرڈر میں لکھا تھا کہ عمران ریاض نے عدالت میں بیانِ حلفی جمع کروایا ہے کہ وہ وطن واپس آ کر آئندہ سماعت 8 جولائی کو عدالت میں پیش ہونگے اس لیے اُن کے حج ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے.
https://twitter.com/x/status/1800705072449425528
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/EfMyBlX.jpeg