
اینکر پرسن عمران ریاض خان کا یوٹیوب چینل گزشتہ روز ہیک ہوا جس کے بعد اسے بحال کروا لیا گیا تھا البتہ اس بحالی کے بعد آج اس چینل کو یوٹیوب کی جانب سے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر بین کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اینکر عمران ریاض خان نے اپنے ٹوئٹ میں آگاہ کیا کہ ان کے یوٹیوب چینل کو ہیک کر لیا گیا ہے جس کے بعد اس پر موجود تمام ڈیٹا بھی ضائع کر دیا گیا ہے۔ طویل کوششوں کے بعد چینل کو دوبارہ بحال تو کر لیا گیا مگر اب سے یوٹیوب نے بین کر دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1575429292703584259
https://twitter.com/x/status/1575431539524894720
عمران ریاض کے چینل پر 34 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز تھے جس پر اینکر پرسن اکثر نئے موضوعات پر تبصرے کر کے اپنی ویڈیوز ڈالتے تھے البتہ حکومت کو ان کے تنقیدی تبصرے ایک آنکھ نہیں بھاتے تھے۔

گزشتہ روز جب چینل ہیک ہوا تو عمران ریاض نے ایک اور ٹوئٹ کیا کہ مریم نواز کو رہا کر دیا گیا ہے اور ان کا چینل ہیک ہو گیا ہے یہ دونوں ان کیلئے بڑی خبریں ہیں۔ بادی النظر میں ان کا چینل ہیک کر کے ایتھریم کے پروموشنل پیج میں تبدیل کر دیا گیا تھا اور اس کا نام بھی تبدیل کر دیا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imran-riaz-khan-yt-csld.jpg