
عمران ریاض وکیل کے حوالے سے جی این این چینل نے ایک خبر نشر کی کہ عمران ریاض کی تشدد سے ایک آنکھ ضائع ہوگئی ہے۔ یہ خبر بے بنیاد اور جھوٹ نکلی اور عمران ریاض کے وکیل نے بھی اس خبر کی سختی سے تردید کی
جی این این کی خبر پر عمران ریاض کی اہلیہ اور میاں علی اشفاق نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ عمران ریاض کی بازیابی کیلئے تو چینلز کی زبانیں جل جاتی ہیں لیکن اس طرح کی خبریں پھیلاکر چینلز کو بیچ رہے ہیں۔
عمران ریاض خان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تشدد اور آنکھ ضائع ہونےکی افواہوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عمران ریاض کی اہلیہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ أَسْتَغْفِرُ اللّٰه۔۔خدا کا خوف کھائیں آپ سب لوگ اس طرح کی خبریں پھیلا کر اپنے دو ٹکےکے چینلز کو مت بیچیں
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے حق میں اور بازیابی کیلئے تو سب کی زبانیں جل جاتی ہیں اور مائی باپ سے کال آجاتی ہے شرم کرو رحم کرو
https://twitter.com/x/status/1679548027260788736
آخر میں عمران ریاض کی اہلیہ نے کہاکہ اللہ پاک لمبی زندگی صحت دیں عمران کو ۔آمین
اس سے قبل میاں علی اشفاق نے جی این این کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیا پاگل پن ہے۔
اگر آپ (جی این این نیوز) نے پرانی ویڈیوز نہیں دیکھیں تو دیکھیں۔۔لوگوں کو اس قسم کی پرکشش ہیڈلائنز سے گمراہ نہ کریں۔
https://twitter.com/x/status/1679532305021296657
بعدازاں میاں علی اشفاق نے قانونی کاروائی کی دھمکی دی تو جی این این نے کیپشن تبدیل کردی اس پر میاں علی اشفاق نے جی این این انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جس نے بھی اس قسم کی گمراہ کن ہیڈلائن لگائی ہے اسکے خلاف کاروائی کی جائے۔
https://twitter.com/x/status/1679886827501637632
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mian-alaishaa.jpg