Razi Tahir
Citizen
عمران ریاض خان پاکستان کی صحافت میں ایک نمایاں نام ہیں، آپ نے17سالہ صحافتی کیرئیر میں بہادری کے ساتھ اپنے فرائض منصبی بخوبی سرانجام دیئے۔ اپریل2022سے لے کر اب تک کا ان کا صحافتی سفر یقینا ان کے لئے مشکل ترین صحافتی سال رہا ہے لیکن وہ پرعزم ہوکر حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہے۔ جیلیں کاٹنے اور جعلی مقدمات بھگتنے کے باوجود ان کے جذبے میں کمی نہیں آئی، عمران ریاض خان کو 11مئی کو گرفتار کیا گیا اور اس کے بعد سے وہ جبری گمشدگی کا شکار ہیں، جو رپورٹ آپ کے ہاتھ میں ہے۔ اس کے اندر میں نے عمران ریاض خان کے خلاف ریاستی جبر کی کہانی رقم کی ہے۔ کچھ اہم سوالات اٹھائے ہیں جن کے جواب ہر پاکستانی جاننا چاہتا ہے۔ جب یہ رپورٹ آپ کے ہاتھ میں ہے اور آپ اسے پڑھ رہے ہیں،ممکن ہے کہ مجھے ان تلخ سوالات اٹھانے کی وجہ سے گرفتار کرلیا گیا ہو۔ اس وقت عمران ریاض خان کیلئے خدشات بڑھ چکے ہیں۔ پاکستان اور دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں،صحافی آزادی کا نعرہ لگانے والوں اور آزادی اظہار رائے کا علم بلند کرنے والوں سے میری اپیل ہے کہ آئیں سب مل کر عمران ریاض خان کی فوری بازیابی کیلئے آواز اٹھائیں، اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے۔
انگلش میں رپورٹ یہاں سے ڈاونلوڈ کریں
https://awarenesspk.org/tale-of-state-coercion-against-imran-riaz-khan/
اردو میں رپورٹ یہاں سے ڈاونلوڈ کریں

عمران ریاض خان پر ریاستی جبر کی داستان، رضی طاہر کی رپورٹ
عمران ریاض خان پر ریاستی جبر کی داستان، رضی طاہر کی رپورٹ ٭ حرف آغاز عمران ریاض خان پاکستان کی صحافت میں ایک نمایاں نام ہیں، آپ نے17سالہ صحافتی کیرئیر میں بہادری کے ساتھ اپنے فرائض منصبی بخوبی سرانجام دیئے۔ اپریل2022سے لے کر اب تک کا ان کا صحافتی سفر یقینا ان کے لئے مشکل

#ImranRiazKhan
- Featured Thumbs
- https://img.youtube.com/vi/ri0MCCdTanA/maxresdefault.jpg