
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ کوئی ایک شخص بھی ایسا نہیں ہے جس نے ملک کو نا لوٹا ہو۔
قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بحیثیت پاکستانی اور اس ایوان کے رکن ہونے کے حزب اقتدار اور حزب اختلاف دونوں مل کر ملک کو ان کھنڈرات سے نکال از سر نو تعمیر کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم کرپشن کے خلاف فراڈ جنگ نہیں بلکہ حقیقی جنگ لڑیں گے، عمران خان کرپشن کو اداروں کا حصہ بناگیا ہے، عمران خان کا کوئی ایسا ہمسفر نہیں تھا جس نے اس ملک کو نا لوٹا ہو۔
https://twitter.com/x/status/1528743475671445505
ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہزاروں ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے، عمران خان روز اپنے بیانیہ تبدیل کرتا ہے، پہلے کہتا ہے کہ اللہ کا بھی حکم ہے کہ نیوٹرل نہیں ہونا چاہیے، اور کل کہتا ہے کہ میں امید کرتا ہوں کہ اسٹیبلشمنٹ اب نیوٹرل ہی رہے گی۔
وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ یا تو عمران خان کا یاد نہیں رہتا یا پھر وہ ایک منصوبے کے تحت جھوٹ بولتا ہے، پھر خود ہی اس جھوٹ کی نفری کرتا ہےاور نیا جھوٹ گڑھ لیتا ہے اور اس کے حواری شائد وہ بھی بدنیت ہیں جو عمران خان پر یقین کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایوان میں موجود اپوزیشن کی ہر قسم کی تنقید برداشت کریں گے اور اس کی روشنی میں اپنی اصلاح کرنے کی کوشش بھی کریں گے، ہمارا مشترکہ جنگ کا مقصد یہ ہے کہ ہم نے ملک و قوم کو دوبارہ پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔