
عمران خان کےخلاف تھانہ ریس کورس میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمہ میں اقدام قتل، دہشت گردی سمیت 20 دفعات شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہکاروں اور بالخصوص ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد شہزاد بخاری کو زخمی اور سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچانے پر لاہور کے تھانہ ریس کورس میں عمران خان پر مقدمہ درج کرلیا۔
https://twitter.com/x/status/1636209448275378177
مقدمہ میں عمران خان پر دہشتگردی اور اقدام قتل سمیت 20 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمہ میں کہا گیا کہ زمان پارک میں شرپسند واقعات کی سازش کے پیچھے عمران احمد خان نیازی تھا اور کارکنوں کو عمران خان نے ایسا کرنے پر اکسایا
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sahaaiaha.jpg